شمسہ اختر ضیاءؔ (خانپور)
میں خون دل میں قلم ڈبو کر
دعائیں تحریر کر رہی ہوں
ضیاءؔ نہ جانے میں کس کی خاطر
وفائیں تحریر کر رہی ہوں
میں اپنی چاہت کی روشنی سے
میں اپنے جذبوں کی چاندنی سے
میں ان تمناؤں کے لہو سے
خلوص دل سے
صدائیں تحریر کر رہی ہوں
وفائیں تحریر کر رہی ہوں
نہ جانے میں آج کس کی خاطر
دعائیں تحریر کر رہی ہوں