رئیس الدین رئیس (علی گڑھ)
روح کو اماں ملے
روح کو اماں دے دو
جسم کی اماں کا کیا
جسم کی اماں کو تو
ایک زہر کا ٹیکہ
سائی نائٹ کا قطرہ
سامنے سے آتی ریل
کوئی پھندہ رسی کا
چند قرصِ خواب آور
ناگہاں کسی پل میں
جسم کو اماں دیں گی
جسم کی اماں کا کیا
روح کو اماں مل جائے
روح کو اماں دے دو!