حفیظ انجم(کریم نگر)
چپکے سے پہچان سمیٹ
سارا ریگستان سمیٹ
ناممکن بھی ممکن ہوگا
چٹکی بھر امکان سمیٹ
بوڑھا سورج ہانپ رہا ہے
جلدی کر اوسان سمیٹ
اُجیارا تو مت مارا ہے
اندھیارے کا گیان سمیٹ
دو پیسے کی مریادا ہے
لاکھوں کا تو مان سمیٹ
دنیا دو دن کی ہے یارا !
جیون کا سندھان سمیٹ
سب اپنے ہیں،سب ہیں بندھو
سارا ہندوستان سمیٹ
کرودھ کو دل سے باہر کردے
اندر کا حیوان سمیٹ
ظاہر باطن ایک نہیں ہے
بھیتر کا شیطان سمیٹ
چھوڑ دے دانہ دُنکا چگنا
موہ کا دستر خوان سمیٹ
دھوپ میں بو کر محنت انجمؔ
کھلیانوں سے دھان سمیٹ