خالد ملک ساحل(جرمنی)
پیار کی حرارت میں،دلبری کی چاہت میں
ہم نے جو ریاضت کی
جب کبھی عبادت کی
تجھ سے تیری باتیں کیں
اپنی ساری باتیں کیں
اپنی ساری باتوں میں
بات وہ محبّت کی، جو تری امانت تھی
جس کی سب ریاضت تھی
جو بہت ضروری تھی
آج تک اُدھوری ہے
ہم نے اس محبّت میں، زندگی کی دولت میں
بات ہے دیانت کی
بس یہی خیانت کی