جیم فے غوری(اٹلی)
گہرے بادل رو جائیں گے
ریت میں آنسو بو جائیں گے
ٹوٹے ہوئے سپنے آنکھوں میں
اک دن تارے ہو جائیں گے
تیرے جاگتے خوابوں میں ہم
اک دن تھک کر سو جائیں گے
رسمِ وفا کی اجلی رُت میں
ہم بھی تیرے ہو جائیں گے
صبح سفر میں نکلے تھے ہم
تاریکی میں کھو جائیں گے