نام:احمد حسین مجاہد
تاریخ پیدائش: ۲؍مارچ ۱۹۶۱ء جاے پیدائش:بالاکوٹ۔ہزارہ(پاکستان)
تعلیم: بی ایس سی(آنرز)۔زراعت ملازمت: AVPزرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ
تصانیف
(۱)دُھند میں لپٹا جنگل(شعری مجموعہ۔۱۹۹۷) (۲) سیف الملوک(داستان۔۱۹۹۹)
(۳)صفحۂ خاک(آٹھ اکتوبر ۲۰۰۵کے زلزلے کے حوالے سے۔۲۰۰۷)
(۴) اوک میں آگ( زیرِ ترتیب شعری مجموعہ)
پوسٹل ایڈریس
ماڈرن ایج پبلک اسکول اینڈ کالج۔مانسہرہ روڈ۔سپلائی۔ایبٹ آباد۔پاکستان
ای میل: mashiats@yahoo.com
ٹیلی فون: Mobile: 0092-345-9461234 Tel(Res) 0092-992-502654
٭سر زمینِ ہزارہ نے دورِ حاضر میں اردو شعر و ادب کومالا مال کر دیا ہے۔قتیل شفائی، محمد ارشاد،آصف ثاقب اورسلطان سکون کی اس نگری میں متعدد نوجوان شعرأ و ادبا خوبصورت تخلیقات مسلسل پیش کر رہے ہیں۔احمد حسین مجاہد انہی تخلیق کاروں میں سے ایک نمایاں اور سربر آوردہ نام ہے۔’’دھند میں لپٹا جنگل‘‘ ان کی غزلوں اور نظموں کا خوبصورت مجموعہ ہے۔اس کے مطالعے سے ثابت ہوتا ہے کہ اِن شعری تخلیقات کے عقب میں ایک جیتا جاگتا با شعور ذہن ،ایک نہایت درجہ حساس دل اور امکانات سے چھلکتا ہُوا ایک وجدان کار فرما ہے۔مجاہد کا یہ پہلا مجموعۂ کلام ہے مگر یہ ایک ایسا آئینہ ہے جس میں اُن کا بھر پُور مستقبل پوری آن بان سے جھلکتا ہُوا دکھائی دیتا ہے۔وُہ شاعری کی دونوں اصناف۔۔۔غزل اور نظم پر استادانہ حد تک حاوی ہیں اور اُن کے ساتھ آنے والے دور کی بہت سی توقعات وابستہ کرتے ہُوئے اہلِ ذوق کو کوئی جھجک محسوس نہیں ہَو سکتی۔ احمد ندیم قاسمی