سیفی سرونجی(سرونج)
دور سنسان سڑک پر کھڑی
وہ مسکراتی رہتی ہے
اس کی یہ مسکراہٹ
خطرے سے خالی نہیں ہوتی
یہی وجہ ہے کہ
میں اپنے کمرے کا دروازہ
ہمیشہ بند رکھتا ہوں
کہ پتہ نہیں کب
وہ ادھر کا رُخ کر لے
لیکن میری اتنی احتیاط کے باوجود
نجانے کس طرح
وہ بے خوف
میرے کمرے میں چلی آتی ہے!