ڈاکٹر گوہر مسعود
(فتح پور،یو پی)
زردار کرے مولیٰ
مجھ کو بھی رحمت سے
سر شار کرے مولیٰ
پھولوں سے بھرا ڈولا
بول مگر میٹھا
تونے ہی نہیں بولا
اشکوں سے بھرا دامن
بات نہ تھی کچھ بھی
کیوں روٹھ گئے ساجن
ساون کی بدریا میں
چاند نظر آیا
وہ آج اٹریا میں
اپنے ہی خیالوں کو
قید نہ کر گھر میں
سورج کے اجالوں کو