احمد ہمیش(کراچی)
میں نہیں جانتا کہ میں کس کا ہو ں کس کا نہیں ہوں
پرائی عورت کے بدن میں راہ بناتے ہوئے
سچ کو جھوٹ میں دفن کرنے
پھر اپنی عورت سے سچا پیار ثبت کرنے کا فن
مجھے آتاہے
پھر صحیح کیا ہے غلط کیا ہے !
یا میں ہر انتہا پر انتہائی جھوٹا یا ہر انتہاپر انتہائی سچا ہوں
تو کیوں ہوں !
معلوم ہو اکہ میرا ہونا نہ سچ ہے نہ جھوٹ
یا میں کسی کا نہیں ہوں
کوئی نہیں ہے میرا
میں نہ مٹی ،نہ دھواں نہ کہرہوں نہ راکھ
مجھے کس نے جنم دیا!
میرا دیس میری ماتر بھومی دھرتی پر کہاں تھی!
کون تھا میرا اپنا کون تھا میرا غیر!
یہی کھوج تو مجھے لے آئی ہے
جو یا تو مجھے کھوجتے کھوجتے
مجھے گم کر جائے گی
یا خود میں گم ہوجائے گی ……