پرویز مظفر
میں بے قرار ہوتا ہوں
یہ دیکھ دیکھ کر
کہ میرے چاروں طرف
نفرت کے انگارے
ببول کے ویران کھیت
بنجر صحرا
آنکھوں آنکھوں
پھیلے ہوئے ہیں
ہمسائے سے کیا
اپنے سائے سے بھی گھبراتا ہوں
ایسے میں محبت کا پیغام
کٹھن کام ہے
مگر یہ فرض نبھانا ہے
محبت کے پھول کھلانا ہے
اس قندیل کو
پھر سے جلانا ہے۔