جدا رکھا ہے جس کو زندگی بھر
جدا رکھنا — مرا رکھنا خدایا
میں جس کا مبتلا تھا ، مبتلا ہوں
سدا کا مبتلا رکھنا خدایا
مرا ہر دکھ سوا ہو تو سوا ہو
اُسے دکھ سے بچا رکھنا خدایا
یہ عالم ہو کہ وہ عالم تمھارا
مرا نقشہ سجا رکھنا خدایا
کہیں میں اہرمن کا ہو نہ جائوں
مجھے اپنا بنا رکھنا خدایا