ٹپکتے، ٹپکتے ہوئے، خشک آنسو
یہ دل نے کہا:
’’آنسوئوں کی زباں کو—
سمجھنے کی مہلت نہیں ہے جہاں کو
کہ سارا جہاں
تیز سے تیز تر دوڑنے میں مگن ہے—!
یہاں
سرد آہوں، کراہوں کو، چیخوں کو
سننے کے قابل سماعت نہیں ہے
سماعت اگر ہے
تو فرصت نہیں ہے
جو فرصت اگر ہے
ضرورت نہیں ہے—!