اردو زبان میں لکھی گئی محترم عبداﷲ جاوید کی کتاب ’’اشراق‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
دُھند چھائی ہوئی ہے
چاروں اُور:
میرے پیارے وطن میں
چاروں اُور:
دُھند چھائی ہوئی ہے
سرخ و سیاہ
یومِ آغاز سے نہ دیکھ سکا
یومِ آغاز سے ترستا ہوں
دیکھنے کے لیے وہ اک چہرہ
میرے پرکھوں نے، اور خود میں نے
اپنے خوابوں میں دیکھ رکھا٭ّ تھا—!