اردو زبان میں لکھی گئی محترم عبداﷲ جاوید کی کتاب ’’اشراق‘‘ اب پنجند ویب سائٹ اور پنجند بُکس ایپ سے گُوگل پلے سٹور اور ایپل ایپ سٹور پر مفت حاصل کریں۔ خود بھی پڑھیں اور دوسروں کے ساتھ بھی بانٹیں۔ اردو زبان اور اپنی دیگر مقامی زبانوں کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
آسماں
— ّحدِ نظر تک آسماں
اس کے آگے آسماں
وہم و گماں—!
اور آگے ہر طرف پھیلا ہوا
بے ہوا، بے فضا
اک خلائے بے کراں—!
جائوں کہاں—؟
منزل نہاں، رستہ نہاں
کہکشائوں کا مقرر سلسلہ
اہدنا! اے خالقِ ارض و سما—!
میں سفر میں ہوں، مری امداد کر!!