اقبال۔ شاعرِ فردا کا پہلا ایڈیشن فروری ۱۹۹۶ء میں شائع ہو ا۔ پاکستان میں لاہور سے اور بیرون ملک ڈنمارک اور لندن میں اہلِ ادب اور ملت کا درد رکھنے والے حضرات نے اس کتاب کو بہت پسند کیا ۔ دوستوں نے اس جذبہ کو بھی سراہا کہ کتاب کی فروخت سے حاصل شدہ آمدنی پاکستان میں فروغِ تعلیم پر خرچ کی جائے گی۔ کچھ احباب نے کتابیں خود بھی خریدیں اور دوسروں کو بھی دیں اور ساری حاصل شدہ رقم پاکستان ایجوکیشنل سوسائٹی لاہور کو براہ راست ارسال کر دی ۔
اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن چند ترامیم کے ساتھ ۱۹۹۷ء میں شائع ہوا۔ اس ایڈیشن میں ایک اہم حصہ بعنوان ’’اقبال کے خطوط قائد اعظم کے نام ‘‘ شامل کر دیا گیا جو اہلِ نظرحضرات نے بہت پسند کیا ۔اس کتاب کا تیسرا نظر ثانی شدہ ایڈیشن ۲۰۰۶ء میں شائع ہوا۔
امید ہے اقبال۔ شاعرِ فردا کا چوتھا ایڈیشن بھی ادبی حلقوں میں پسند کیا جائے گا اور یہ کتاب فکرِ اقبال کی ترویج اور علم کی شمعیں روشن کرنے کی لگن پیدا کرنے میں ممد ثابت ہوگی ۔
غلام صابر