انٹرنیٹ علم و تحقیق کے علاوہ سیکھنے سکھانے کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔ کم و بیش ہر چیز سے متعلق انٹرنیٹ پر نہ صرف معلومات دستیاب ہیں بلکہ تمام علوم و فنون سے متعلق Tutorial انٹرنیٹ پر موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ کثرت کے ساتھ آن لائن کورسز کا سلسلہ بھی اس پر دستیاب ہے جن کی مدد سے آپ کسی بھی شعبے سے متعلق مضمون پر مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ کورسز اور ٹیٹوریل زیادہ تر فری ہوتے ہیں جن میں آواز اور تصویروں کی مدد سے لوگوں کو مختلف چیزوں کی تربیت دی جاتی ہے۔ اگر آپ کمپیوٹر کی کسی زبان کو سیکھنا چاہتے ہیں یا پھر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ جہاز کیسے اڑتا ہے تو انٹرنیٹ ہر موقع پر آپ کی مدد کرے گا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں غرض ہر عمر اور ہر شعبہ کے لوگوں کے لیے دلچسپی اور فائدے کی چیزیں یہاں دستیاب ہیں۔ مثلاً خواتین کے لیے فیشن اور کوکنگ وغیرہ کی ٹپس، بزرگوں کے لیے بیماریوں سے پرہیز اور بچاؤ کے طریقے وغیرہ۔