کہتے ہیں جب تک انسانیت کی ایک رمق بھی کرہء ارض پر موجود ہے قیامت تب تک برپا نہیں ہوگی۔ انسانیت کے تعلق سے دنیا کو دو طبقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مشرق جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انسانی اقدار کا پاس ابھی یہاں ہے اور مغرب جو انسانی اقدار کی پامالیوں میں پیش پیش ہے۔
لیکن آج جو تحریریں پیش کی جارہی ہیں ان کا تعلق مغربی معاشرے سے ہے اور تعجب کی بات یہ ہے کہ یہ نہ صرف حقائق پر مبنی ہیں بلکہ انسانیت کی اعلی اقدار کی نمائندہ بھی۔ چونکہ تین تحریروں میں موجود انسانیت کے پیغام کی نوعیت یکساں ہے اس لئیے انہیں ایک ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔ امید ہے قارئین صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں برداشت کرینگے۔کیونکہ مجھے لگتا ہے یہ بچوں اور بڑوں کیلئے یکساں طور پر سبق آموز حقیقی کہانیاں ہیں۔