صادق باجوہ (امریکہ):
Appreciatable qualities expressed in simple words.
عبدالکریم قدسی(امریکہ) بہت اچھا مضمون،بھیگی پلکوں سے پڑھنے والا۔
ڈاکٹر عبدالرب استاد(گلبرگہ) بہت اچھے تاثرات ہیں۔طارق کی شادی کو لے کر جو تیاری کر رکھی تھیں بھابی جان نے،پڑھ کر آنسو آگئے۔
ڈاکٹر ریاض اکبر(آسٹریلیا): بہت اچھے سیدھے سچے گھر کی یادیں۔ اچھے گھر کی ایک کہانی۔ شکریہ درِّ ثمین۔
ڈاکٹر عزیزالرحمن(آسٹریلیا) اس تحریر نے میرا دل اور صبر کا دامن مجھ سے چھین لیا ہے۔ایک ضعیف شخص کو اشکبار کر دیا ہے۔
فرزانہ یاسمین (رحیم یار خان) بہت عمدہ لکھا ہے۔واقعی ماں کی کمی کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔ان کی ہر بات،ہر عادت اور ہر ادا بیٹیوں کو ازبر ہوتی ہے۔درِ ثمین کے اس مضمون میں ماں سے محبت اور وابستگی کا اظہار ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ درثمین کی والدہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔
فیصل عظیم(کینیڈا) بہت اچھا لگا پڑھ کر
خالد یزدانی(لاہور) چھوٹی بیٹی درِ ثمین انور کی اپنی امی مبارکہ حیدر کے حوالے سے چند یادیں
کل اوور سیز ایڈیشن میں دے دئیے ہیں۔
نوشی گیلانی(آسٹریلیا) یہ تحریر پڑھ کر آنکھیں بھیگ گئیں۔
نعیم الرحمن (کراچی) بہت عمدگی سے بیٹی نے اپنی امی کی یادوں کا تذکرہ کیا ہے۔اللہ آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔اور مرحومہ کے درجات بلند کرے۔اور آپ سب کے دلوں میں ان کی ایسی روشن یادوں کو تازہ رکھے۔آمین۔
ڈاکٹر رضیہ حامد( ماشاء اللہ بیٹی درِ ثمین نے بہت اچھا مضمون لکھا ہے،دل سے نکلا،دلوں پر اثر کرنے والا۔اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔جملہ متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔آمین۔
صادقہ حئی (امریکہ) جزاکم اللہ فار شئیرنگ۔۔۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔آمین ۔ اپنی بیماری بہت ہمت اور حوصلے سے برداشت کی۔
زارا حیدر(بدین) ماشاء اللہ۔زبردست۔بہت اچھی بات ہے اپنی امی کے لیے۔
فرحت نواز (رحیم یار خان) اچھی تحریر ہے۔یادوں سے دکھ پھر تازہ ہوگیا ہے۔
نازیہ خلیل عباسی(ایبٹ آباد) سادہ اور پُر خلوص جذبات کا عکاس مضمون
شازیہ ناہید شاز(جھنگ) در ثمین انور!بے شک آپ کی تحریر میں اپنی والدہ کے حوالے سے سادہ یادیں ہیں مگر ان میں اعتراف ہے مبارکہ حیدرصاحبہ کی وفاکاجو آپ کے والد محترم کے لیے تھی۔ اس محبت و ایثارکی شدت کاجو کچن سے لے کرطارق کو دئیے جانے والے اٹیچی کیس تک میں پنہاں رہی۔ آپ سب کے لیے سجائے اس گلزار کا جس میں پیار کے پھول احساس کی خوشبو سے مہکتے رہے اور وفا کی تتلی فلموں،ڈراموں ،میک اپ کے رس سے قربتوں کا شہد بناتی رہی اور خزاں کے سائے ہٹاتی رہی۔حقیقتاًتحریر پڑھ کر لگتا ہے مبارکہ حیدر جی بازی لے گئیں۔کیونکہ!وفا سچ بول رہی ہے اور ان کی تربیت " تسلیمات" کے سب راز کھول رہی ہے ۔اللہ پاک مبارکہ جی کو جنت کا مکیں بنائے۔(آمین)
راحیلہ (ایبٹ آباد) عجیب سی اداسی ہے اس تحریر کو پڑھنے کے بعد۔اصل میں یہ تحریرایک بیٹی کی نفسیات کی عکاسی کر رہی ہے۔
پرویز مظفر(برمنگھم) ماں کا بدل کچھ ہو نہیں سکتا۔کیا جذبات ہیں!
رشید ندیم(کینیڈا) بہت اچھا لکھا ہے۔بس یہی باتیں اور یادیں رہ جاتی ہیں۔حق مغفرت کرے۔آمین۔
ڈاکٹر خورشید اقبال(کلکتہ) بہت اچھا لگا پڑھ کر۔اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔آمین
طیبہ حنا(امریکہ) Very Nice
نصرت جہاں (خان پور)
بھابی مبارکہ یاد آ گئیں۔اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین
ڈاکٹر رضیہ اسماعیل(برمنگھم،انگلینڈ)
MashaAllah very good memories.May Allah give SABR and courage to all of
you to deal with this loss and allow Mubarikas ranks to be elevated.
راحت نوید(امریکہ) بہت دلچسپ اور عمدہ تحریر ہے۔
ڈاکٹر پرویز شہریار(دہلی) واہ
سعدیہ تسنیم سحر(جرمنی) زبردست
لیاقت علی(دہلی) ماشاء اللہ۔بہت اچھا لگا۔
رمشا قمر( گلبرگہ) چھوٹی چھوٹی یادوں کا خوبصورت اظہار
سہیل اقبال(کینڈا) زبردست
امتہ الباسط(کینیڈا)
Your Mom is so beautiful.Rest in peace, inshaAllah She is watching you from Heaven.
آنسہ حمید(لندن) بہت پیاری یادیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور
اپنے قرب میں جگہ دے۔آمین۔
عظمیٰ رانا(مائنٹال،جرمنی) زبردست۔۔۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔آمین۔
ادیبہ اور انیقہ(ربوہ) بہت اچھا مضمون لگا۔یہ پڑھ کر ہمارا بھی دل کر رہا ہے کہ ان سے ملی ہوتیں۔اللہ ان کے درجات بلند کرے اور وہ جہاں بھی ہیںان کو اتنی خوشیاں ملیں جو اس دنیا میں نہ ملی ہوں۔آمین ثم آمین
فوزیہ محمود(جرمنی) بہت ہی اچھا لکھا گیا ہے۔بہت ہی نفیس خاتون تھیں۔خدا تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔آمین۔
عمران احمد(ربوہ) میں نے آنٹی کے بارے میں مضمون پڑھ لیا ہے۔خدا تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔دلچسپ مضمون ہے۔
امتہ الرحمن ڈولی(جرمنی) زبردست
ثمینہ (مائنٹال،جرمنی) اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔رحم اور مغفرت کا سلوک فرمائے۔اپنے پیاروں میں شامل فرمائے۔آمین ثم آمین
عالیہ (ڈارم سٹڈ،جرمنی) ماشاء اللہ بہت ہی زبردست یادیں محفوظ کی ہیں۔اللہ آپ کے ابو کو
صحت والی لمبی زندگی دے۔آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔