ای میلز،واٹس ایپ اور دوسرے سوشل میڈیا
سے موصولہ متفرق تاثرات
ڈاکٹر ریاض اکبر:(آسڑیلیا)
دوستو! حیدر قریشی کی اہلیہ مبارکہ وفات پا گئیں۔
(واٹس ایپ گروپ’’ سوال پوچھنا مشکل کیوں ہے‘‘ میں دی گئی خبر)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ پر،آپ کے خاندان پر صبر انڈیل دے۔آپ کا صدمہ اس لیے بھی گہر ا ہے کہ مبارکہ کے والدین آپ کے عزیز تھے۔سب ملیں گے ہم،ایک روز۔
میری بھانجی مبارکہ دیکھو
ابو،امی سے جا ملی اپنے
پروفیسر عبدالرب استاد:(گلبرگہ)
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ گروپ میں گشت کر رہی خبر اگردرست ہے تو بڑی ہی افسوس ناک ہے۔پتا نہیں ،دل نہیں مان رہا ہے۔خیر اللہ تعالی مغفرت فرمائے اورآپسمیت سبھی افرادِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین۔ماہِ صیام کے ان بابرکت ایام میں مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ علیین مرتبہ عطا ہو۔آمین یارب العالمین۔ انالَلہ و انا الیہ راجعون۔
ڈاکٹر خورشید اقبال:(کلکتہ) او مائی گاڈ
یہ صبح صبح بڑی افسوس ناک خبر سنائی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور حیدر بھائی اور بچوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین
حیدر علی ظفر:(جرمنی)
Please accept my heartfelt condolence on the sad demise of your wife.Inna Lillahe wa Inna Ilaihe Rajeoon.
May Allah forgive her and give her a higher place in paradise.Amin
I came to know about her death on the same day but due to any reason I was unable to join her Janaza Prayer.
راجہ محمد یوسف خان:(جرمنی) یہ افسوسناک اطلاع ملی ہے کہ آپ کی اہلیہ محترمہ انتقال فرماگئی ہیں۔ انالَلہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تبارک وتعالیٰ مرحومہ کو غریقِ رحمت کرے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین۔میری طرف سے ان کے بچوں اور دیگر عزیزواقارب سے بھی اظہارِ تعزیت کر دیں۔
مجھے علم ہے کہ مرحومہ نے ہر مشکل میں استقامت سے آپ کا ساتھ نبھایا اور آپ نے بھی ان کی طویل علالت میں ان کا کما حقہ خیال رکھا۔بلاشبہ یہ آپ کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے لیکن ’’راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہے‘‘ پر عمل کرنے کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔آمین معلوم ہوا ہے کہ آج بیت السبوع میں نماز جنازہ ہے۔ان شاء اللہ ملاقات ہو گی۔میرے لائق کوئی خدمت ہو تو بتائیں۔
ہانی السعید: (مصر) انالَلہ و انا الیہ راجعون البقاء اللہ۔۔
اللہ انہیں بخش دے۔مجھے بہت افسوس ہوا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔
ڈاکٹر لدمیلا وسیلیوا:(ماسکو،روس)آپ کی شریکِ حیات مبارکہ حیدر صاحبہ کی وفات پر آپ اور آپ کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔میں نے کمپیوٹر کھولا آپ کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے لیکن اس کی جگہ تعزیت کا اظہار کرنا پڑا۔بری خبر پڑھ کر مجھ پر تو سکتہ سا طاری ہو گیا ہے۔آپ صبر کریں۔دعاؤں کے ساتھ۔۔۔
انصر بلال انور: (جرمنی) اللہ تعالیٰ غریقِ رحمت کرے۔آمین۔
شاہد ماہلی : (دہلی) آپ کی اہلیہ کے انتقال کا سخت افسوس ہے امید ہے آپ اس حصا ر سے جلد ہی نکل آئینگے۔اللہ صبر دے گا۔۔۔۔آپکا تاثراتی مضمون(ماہنامہ ’’صبح اردو‘‘ دہلی کے) ستمبر کے شمارے میں شائع ہوگا۔
ڈاکٹر شیویہ ترپاٹھی:(بریلی،انڈیا)
Very sorry to hear about your loss sir....My sincere condolences to you and Family.
نوشی گیلانی :(آسٹریلیا) آپ کی شریکِ حیات کی رحلت کے بارے میں پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائیں اور آپ تمام اہلِ خانہ کو صبرواستقامت سے نوازیں۔آمین۔
صادق باجوہ:(امریکہ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
May Allah shower His blessing upon her, elevate her status in paradise and grant patient to you her children and all of us. It is Really sad and shocking news.
محمود قریشی:(خان پور) بہت افسوس ہوا۔اللہ حیدر صاحب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
حسن اقبال:(نواب شاہ) انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
پروفیسر مظہر مہدی:(دہلی) انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔ ۔یہ کیا؟ میں تو سکتے میں آگیا ۔وہ بہت بہادر خاتون تھیں۔ صبر کیجیے اور اپنا خیال رکھیے۔آپ کے غم میں شریک آپ کا بھائی۔
ڈاکٹر حنا آفریں (دہلی) آپ کی اہلیہ کے انتقال کا سن کر افسوس ہوا۔انالِللہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔
ڈاکٹر روبینہ شاہین:(پشاور) بہت افسوس ہوا۔اللہ آپ کو صبر اور ان کو جنت میں مقام عطا فرمائے
ڈاکٹر رضینہ خان:(دہلی) بہت برا لگ رہا ہے مجھے یہ خبر سن کے۔غیر متوقع،ناقابلِ یقین۔
میں نے تو جب سے آپ کو پڑھا ہے آپ کو اور آنٹی کو ایک دوسرے کے بنا سوچا ہی نہیں۔یہ بہت افسوسناک خبر ہے۔اللہ آپ کو ہمت اور صبر دے۔محبت حوصلہ بھی دیتی ہے اور کمزور بھی بناتی ہے۔دعا ہے کہ آپ کی محبت آپ کے حوصلے کوکبھی بھی کمزور نہ کر سکے۔
محمد اکرم:(امریکہ) بالکل غیر رسمی طور پر عرض کرتا ہوں کہ مجھے ان کی وفات کا بہت صدمہ ہوا۔اور ان کی وفات سے آپ کو جو ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے اس کا بھی مجھے کسی قدر اندازہ ہے کیونکہ میں نے ان کے بارے میں آپ کا ایک مضمون پڑھ رکھا ہے۔انہوں نے برے وقتوں میں آپ کا ساتھ دیا اور خاندان کے افراد بھی جب منہ بسور لیں تو ساتھ کھڑے ہونے کی ہمت بہت کم عورتوں میں ہوتی ہے۔۔۔سو جانے والے تو چلے گئے،اللہ ان کے ساتھ بہترین سلوک کرے اور جو پیچھے رہ گئے ہیںاللہ تعالیٰ انہیں مرحومہ کے بغیرزندہ رہنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔حیدر بھائی! کوئی انسان ایسے موقعوں پر کیا کرسکتا ہے ،سوائے اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے۔اللہ ہمیشہ آپ کے ساتھ ہو۔
ڈاکٹر رضیہ حامد:(بھوپال) یہ اندوہناک خبر میں نے دیر سے دیکھی۔بہت افسوس ہوا ۔مبارکہ بہن سے میں غائبانہ آپ کی تحریروں کے ذریعے واقف ہوئی تھی۔وہ آپ کی ماموں زاد بھی تھیں۔زندگی کے سفر میں آپ کی ہم سفراور ہمنوا خاتون کی جدائی،اللہ آپ سب کو صبر دے اور مرحومہ کی مغفرت کرے،جنت الفردوس میں جگہ دے،آمین۔میری اور حامد صاحب کی دعائیں آپ کے اہلِ خانہ کے لیے اللہ قبول کرے،آمین۔آپ کے غم میں شریک۔۔۔
سید ظفر ہاشمی:(لکھنئو) آپ کی اہلیہ کے انتقال کی خبر پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور آپ تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین۔
ف۔س۔اعجاز:(کلکتہ) اِنالِلہ وانا الیہ راجعون
اچانک اس خبر سے مجھے بہت دکھ ہوا۔اللہ سے دعا ہے مرحومہ کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔اپنا خیال رکھیں۔۔۔آپ کا غم گسار
عظیم انصاری: (کلکتہ) اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔آپ اور بچوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پروفیسرشہناز نبی:(کلکتہ) بہت غم ہوا۔اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے۔
ڈاکٹر ساجدہ پروین:(ساہیوال) اِنالِلہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔آمین
ڈاکٹر محمد عبدالخالق:(قاہرہ،مصر) اِنالِلہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔
: کنول رعنا نوشی(ملائیشیا) انالَلہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ میری پیاری باجی کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آپ سب کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔۔۔حیدر بھائی! مجھے کرن نے بتایا۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں۔
اکبر قریشی: (لندن)
I heared about Bhabi Mubarka, its very sad and great loss for all of you.please except my condolences.God bless her.
انالَلہ و انا الیہ راجعون۔۔۔اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔
مرزا حبیب (خان پور) انالَلہ و انا الیہ راجعون
بہت ہی افسوس ہوا۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے۔آمین۔
عظیم خاتون تھیں۔آپ کی ان پر لکھی گئی تحاریر اور ان کا خاکہ سامنے آگیا۔مجھے یہ خبر سن کر ایسے لگا کہ جیسے ماں دوبارا مر گئی ہو۔
ارشد خالد:(اسلام آباد) بھابی مبارکہ کے انتقال کی خبر ملی،بہت دکھ ہوا۔اللہ پاک ان کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور آپ سب فیملی کو صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین۔
لیاقت علی:( دہلی) انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔نہایت ہی افسوسناک خبر۔۔اللہ پاک مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے،اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔اللہ پاک تمام اہلِ خانہ کے ساتھ صبر کا معاملہ فرمائے۔
نند کشور وکرم:(دہلی) یہ خبر پڑھ کر بے حد افسوس ہوا کہ آپ کی اہلیہ محترمہ مبارکہ حیدر کا انتقال ہو گیا ہے۔یہ آپ کی زندگی کا بہت بڑا سانحہ ہے۔ہم لوگ صرف اظہارِ افسوس ہی کر سکتے ہیں،اس سے زیادہ کچھ نہیں۔یہ آپ کے لیے بڑی دکھ کی گھڑی ہے۔لیکن صبر کے سوا کوئی علاج نہیں۔دعا کرتا ہوں کہاس گہرے صدمے کی گھڑی میں آپ کو صبرِ جمیل عطا ہو۔۔غم میں شریک۔
بشیر احمد شاہد:(کراچی) عزیزی مبارکہ کی وفات کا معلوم ہوا۔اللہ پاک انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔آپ لوگوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اویس باجوہ:(امریکہ)
Me,Baji Zubaida and Naveed will be arriving at Frankfurt (terminal 1) on Wednesday at 9.10 AM.Please have someone pick us up.thanks.
United Flight 960
اعظم اسماعیل:(برمنگھم) Qureshi Sahib!
Razia told me about the sad demise of your Mrs. I extend my heartedly condolences to you and your family.Its a loss of immense magnitude.There are no words that can describe its intensity.You have to be brave to bear as a life long companionship came to its end.I wish you highest level of patience and acceptance.
فرحت نواز:(رحیم یار خان) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک آپ سب کو حوصلہ دے یہ بہت بڑا صدمہ برداشت کرنے کا۔
ہمت نہیں ہو رہی فون کرنے کی۔نیک خاتون کو اللہ پاک نے رمضان میں بلایا۔
ڈاکٹر وسیم انجم:(اسلام آباد) اللہ تعالیٰ آپ کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
آپ کی کتاب ’’میری محبتیں‘‘ میں خاکہ بھی شامل ہے۔ان پر ایک کتاب بھی پڑھی ہے۔آپ کی ساتھی اور غم گسارجن کے ساتھ طویل رفاقت رہی،آپ صحیح معنوں میں اکیلا محسوس کر رہے ہوں گے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی اولاد کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔آمین۔
نازیہ خلیل عباسی:(ایبٹ آباد) انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔اللہ پاک مبارکہ آنٹی کی مغفرت فرمائے اور سر حیدر کو اور ان کے خاندان کو اس مشکل وقت میں صبراور حوصلہ عطا فرمائے۔آمین
ترنم ریاض: (دہلی) اُن کی پُرخلوص سی آواز ذہن میں ابھی بھی محفوظ ہے۔اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے سرفراز فرمائے۔آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔صبر و سکون کی بے شمار دعائیں،ہم دونوں کی طرف سے۔
اسامہ تنویر:(امریکہ) انالَلہ و انا الیہ راجعون۔
بہت دکھ ہوا۔اللہ آپ کو صبر عطا کرے اور ممانی کو جنت عطا کرے۔آمین
وقاص سعید:(آسٹریلیا)
AOA Haider Sb... Sir I am really upset to hear the tragedy you had to bear today. May God rest her in peace. My wife had a similar line for 3 month during her cancer treatment. It is an unfortunate incident but we have no control over God's will...
ڈاکٹر محمد عباس:(پشاور) اِنالِلہ وانا الیہ راجعون
اللہ انہیں مغفرت نصیب فرمائے اور آپ کو ان کی رفاقت سے محرومی پر صبرِ جمیل عطا فرمائے،آمین
عامر سہیل:(ایبٹ آباد) اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے۔میں گھر پہنچ کر آپ کو کال کرتا ہوں۔بہت افسوس ناک خبر ہے۔
فرزانہ یاسمین:(رحیم یار خان) ابھی آپ کی اہلیہ کی وفات کی خبر سنی،بہت زیادہ افسوس ہوا۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو اور آپ کے تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین۔ انالَلہ و انا الیہ راجعون۔
عنبرین فاطمہ:(بیدر) سن کر بہت افسوس ہوا۔اللہ آپ کو اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آپ کے غم میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں۔اللہ مبارکہ میم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔آمین۔
قمرالنساء : (گلبرگہ) سر! ابھی گروپ میں یہ افسوسناک خبر سنی۔اللہ آپ کو اور تمام گھر والوں کو صبروہمت عطا کرے اور آنٹی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔
نصرت بخاری:(اسلام آباد) اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین
آپ کے لیے یقینا یہ بہت بڑا نقصان ہے۔ان کے جانے سے آپ کی زندگی میں جو خلا پید ا ہوا،
اس کا میں انداہ کرسکتا ہوں۔کہا جاتا ہے کہ اس عمر میں میاں بیوی کو ایک دوسرے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اور یہ بات سو فی صد درست ہے۔اللہ سے ان کی مغفرت کی دعا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
راحیلہ (ایبٹ آباد) سر ابھی افسوس ناک خبر سنی۔اللہ پاک آپ کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں
اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔اللہ آپ کو صبر و ہمت عطا فرمائے۔
فسرا راہین:(بلاری،کرناٹک) سر! سن کر بہت افسوس ہوا۔اللہ آپ کی اہلیہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ کو صبر۔۔۔اپنا خیال رکھیے گا۔
راحت نوید:(امریکہ) دل انتہائی اداس اور غم زدہ ہے۔آپ کی دکھ سکھ کی ساتھی اور شریکِ حیات ہماری پیاری مبارکہ بھابی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی ہیں۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ انہیں غریقِ رحمت کرے اور ان کے درجات بلند کرے،آمین۔جتنا آپ کی تحریروں سے اور چند دن آپ لوگوں کے ساتھ گزارنے سے میں جان پائی ہوں وہ یہ کہ بھابی مبارکہ انتہائی صابر،خوش مزاج اور ہمدرد خاتون تھیں۔ایک لمبے عرصے سے اپنی بیماری کے ساتھ جنگ کر رہی تھیں اورانہیں حالات میں اپنے گھر کو،مہمانوں کو،اپنے بچوں نیز ان کے بچوں کو خوب سنبھالا ہوا تھا۔ان کی جدائی سے جو خلاآپ کی زندگی میں پید ا ہو چکا ہے اسے پُر کرنا بلاشبہ دشوار ہوگا۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا فرمائے اور آپ سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
تنویر اشرف:(مالے گاؤں) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
یعقوب نظامی:(بریڈ فورڈ) بھابی جان کے اس جہان سے رخصتی کی خبر سنتے ہی مجھے آپ کا سفرحج اور بھابی صاحبہ کی باتیں یاد آنے لگیں۔کتنی پرہیزگاراور نیک خاتون تھیں آپ کی شریکِ حیات۔آپ کے لیے یقیناََ یہ بہت بڑے دکھ کی بات ہے۔رفیقِ زندگی کے چلے جانے سے انسانی زندگی میں بہت خلا پیدا ہو جاتا ہے،اللہ تعالیٰ آپ کو یہ غم برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
نعیم الرحمن:(کراچی) بہت ہی افسوس ہوا آپ کی اہلیہ کے انتقال پر۔طویل رفاقت کے بعد جیون ساتھی کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہوتا ہے۔میں اس دور سے گزر چکا ہوں۔اللہ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوامہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔آمین
بلال قادر:(خان پور) انالَلہ و انا الیہ راجعون اللہ پاک مرحومہ کو اپنی رحمت کے سایۂ اقدس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر کی توفیق عطا کرے۔آمین۔
محمد یوسف وحید:(خان پور) اللہ کریم انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے،آمین
اللہ کریم آپ کو اور پوری فیملی کو صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین۔نہایت دکھ ہوا۔
کنول تبسم:(اسلام آباد) انالَلہ و انا الیہ راجعون۔سر جی بہت زیادہ افسوس ہوا۔اللہ پاک ان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں اور آپ سب کو صبر دیں۔آمین۔
افتخار شفیع:(ساہیول) آج مجھے ارشدخالد صاحب کا فون آیا ۔انہوں نے آپ کی اہلیہ محترمہ کی وفات کی خبر دی۔واللہ میں اس سانحے سے بے خبر تھا۔معذرت قبول فرمائیں۔ان دنوں میں ان کے حوالے سے مرتب کردہ کتاب پڑھ رہا ہوں۔اس سے سالوں پہلے آپ کا تحریر کردہ خاکہ پڑھا تھا۔ایک باشعور اور سلیقہ شعار بیوی انسان کی حقیقی قوت ہوتی ہے۔وہ آپ کی ماموں زاد بھی تھیں۔آپ کی زندگی میں ان کی کمی کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی۔قانون قدرت ہے کہ جو بالائے زمیں آتا ہے ،اس کو زیرِ زمیں جانا پڑتا ہے۔موت بر حق ہے۔۔۔میری اور میرے اہلِ خانہ کی طرف سے تعزیت قبول فرمائیں۔
ڈاکٹر نذر خلیق:(راولپنڈی) مجھے معلوم نہیں تھا کہ بھابی فوت ہو گئی ہیں۔اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔میں دو مرتبہ کال کر چکا ہوں۔آپ شاید بہت مصروف ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور بچوں کو صبر دے۔
پرویز مظفر:(برمنگھم) اِنالِلہ وانا الیہ راجعون۔۔۔دلی افسوس ہوا۔
حسن چشتی:(شکاگو) میں اور میری وائف آپ کے دکھ میں شریک ہیں میرے بھائی۔
ندیم صدیقی:(ممبئی) اللہ مبارکہ حیدر کی مغفرت کرے۔آمین
ڈاکٹر پنہاں:(امریکہ) بہت افسوس ہوا۔خدا انہیں غریقِ رحمت کرے اور آپ اور تمام اہلِ خانہ وعزیزواقربا کو صبر عطا کرے۔آمین۔
سفیر رامہ :(کینیڈا) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور آپ کو اور اہل و عیال کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔
محمد مدثر:(گلبرگہ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو:(اسلام آباد) اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر۔ God Bless you all there.
زارا حیدر:(بدین) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سعید شباب:(خان پور) اللہ پاک بھابی صاحبہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مزید درجات بلند فرمائے۔اور حیدر بھائی جان اللہ آپ کو اتنا بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین
بشریٰ ملک:(بون،جرمنی) نہیں اُف ۔یہ تو بہت ہی افسوس ناک خبر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔مجھے تو مبارکہ کے جانے کا سن کر شاک سا لگا تھا جیسے کوئی قریبی رشتہ دار چلا گیا ہو۔حالانکہ ان سے کم ملاقات اور تعلق رہاتھا۔کچھ لوگ ایک بار ملنے سے ہی دل میں بس جاتے ہیں۔اللہ ان کو جنت اور آپ کو سکون و حوصلہ دے۔آمین۔
ڈاکٹر نواز کاوش:(بہاول پور) بہت افسوس ناک خبر ہے۔اللہ بھابی کی مغفرت فرمائے۔آمین
ڈاکٹر پرویز شہریار:(دہلی)
May Allah rest her soul in peace and bestow her high place in heaven.
سہیل اقبال:(کینیڈا) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور حیدرقریشی صاحب کو صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔آمین۔
کاشف حباب:(اوکاڑہ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
احمد حسین مجاہد:(ایبٹ آباد) انالَلہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ ہوا یہ افسوس ناک خبر سن کر۔۔۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے۔آمین
ڈاکٹرمحمد عمر:(آسٹریلیا) انالَلہ و انا الیہ راجعون
Very sad to hear.May Allah bless her soul and have mercy on her.
ندیم اکرم:(آسٹریلیا) حیدر بھائی! ابھی خبر دیکھی،بہت افسوس ہوا۔
اللہ ان کو جنت میں جگہ دے۔آمین۔
نصرت جہاں:(خان پور) بہت افسوس ہوا لیکن اللہ کی مرضی۔دعا ہے کہ اللہ پاک بھابی مبارکہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے آمین۔
She was precious partner of your struggle full life.
ڈاکٹر عزیزالرحمن:(آسٹریلیا) حق مغفرت فرمائے۔بہترین وجود جو حیدرقریشی سے الوداع ہو گیا۔مبارک وجود جو جنت الفردوس کو روانہ ہو گیا۔
ڈاکٹر الطاف یوسفزئی:(ایبٹ آباد) آپ کی شریکِ حیات کی وفات کا سن کر افسوس ہوا۔ اللہ ان کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور آپ لوگوں کو صبرِ جمیل عطا کریں۔
زبیر جہانگیر:(خان پور) اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،آپ کو صبرِ جمیل عطا کر ے۔آمین
فیصل عظیم : (کینیڈ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
بہت دکھ ہوا۔اللہ انہیں جنت نصیب کرے اور آپ کو صبر دے۔آج آپ کا چند دن پہلے پڑھا مضمون یاد آ گیا جس کا آخری حصہ اسی بارے میں تھا۔
قانتہ قدیر: (انگلینڈ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
باجی خدا کی بندی تھیں،نیک اور پرہیز گار تھیں۔خدا ان کے درجات بلند کرے۔آپ کو بھی صبرِ جمیل عطا کرے۔آمین بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر
سعدیہ تسنیم سحر:(جرمنی) ابھی ایک افسوسناک خبر ملی ہے۔اناللہ وانا الیہ راجعون
میں آنٹی سے ملی تو صرف ایک بار آدھے گھنٹے کے لیے،جس میں انہوں نے اچھی سامع ہونے کا ثبوت دیا۔دھیمے لہجے میں ہلکی پھلکی بات چیت اور ایک نایاب اور دل سے ابھرتی ہوئی مدھم مسکراہٹ،بس اس سے زیادہ واقفیت نہیں تھی لیکن ’’زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو‘‘اتنے لوگ ان کے لیے دعا گو ہیں۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ آنٹی کی مغفرت فرمائے،رحم کا سلوک کرے۔اپنے پیار کی چھاؤں میں رکھے،کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔آپ سب کو صبر دے۔آمین۔آپ کے لیے یہ صدمہ بہت بڑا ہے،اللہ تعالیٰ برداشت کی توفیق دے۔خود مرہم رکھے۔آمین
شہناز خانم عابدی:(کینیڈا) زندگی میں کوئی بہت ہی اپنا بچھڑ جائے ،اس تکلیف کا اندازہ کوئی دوسرا کر ہی نہیں سکتا۔زندگی میں ایک سناٹا سا چھا جاتا ہے۔وہ جو دوجا تھا ہی نہیں،میری زندگی کا ہی ایک حصہ تھا۔آپ جس تکلیف سے گزر رہے ہیں وہ یقینا بہت بڑی ہے۔
بھابی اس طرح اچانک ہم سب کو چھوڑ کر چلی جائیں گی کبھی سوچا نہ تھا۔ہمیں تو اب تک یقین نہیں آرہا ہے۔
رضیہ اسماعیل:(برمنگھم) انالَلہ و انا الیہ راجعون ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ ان کے درجات بلند کرے اور آپ سب کو صبر دے۔آمین۔
کرن:(امریکہ) اللہ میاں باجی کے درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اور آپ سب کو ان کی جدائی کا دکھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔بہت ہی پیار کرنے والی اور پُر خلوص شخصیت کی مالک تھیں باجی۔
خالد یزدانی:(لاہور) اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔آمین
ناصر علی سید:(پشاور) اوہ۔۔۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔اللہ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے ان کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو اور بچوں کو یہ صدمہ جھیلنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔آمین یارب العالمین۔
جان عالم:(مانسہرہ) بہت افسوس ہوا بھائی۔۔۔اللہ آپ کو حوصلہ دے اور بھابی کو اپنی رحمت میں جگہ دے،اللہ آپ کو صبر عطا کرے۔
محی الدین عباسی:(لندن) انالِلہ وانا الیہ راجعون ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کو اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔
عابد علی: انالَلہ و انا الیہ راجعون۔ بہت بہت افسوس ہوا۔حیدر صاحب کی زندگی کا ایک حسین باب بند ہو گیا۔اللہ تعالی انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائیں۔آمین
یاسمین رفیق :(رحیم یار خان) انالَلہ و انا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور حیدرقریشی صاحب اور ان کی فیملی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔
عبدالشفیق : (خان پور)
She was brave & nice Lady.May Allah her blessing & peace....May her soul rest in peace.(Ameen)
مقصود الہٰی شیخ:(بریڈ فورڈ) مجھے آپ کی اہلیہ کی رحلت کی خبر پڑھ کر افسوس ہوا۔ خدا ان کو جنت نصیب کرے اور آپ کو صبر دے۔آمین۔
خالد ملک ساحل:(ہمبرگ) انالَلہ و انا الیہ راجعون
حیدرقریشی صاحب کی زوجہ محترمہ وفات پا گئی ہیں۔اللہ تعالیٰ قریشی صاحب اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔
عالم خورشید: انالَلہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت کرے۔آمین۔
صبا حنفی :(دہلی) Our condolences شمیم حنفی(دہلی)
نذیر بزمی:(خان پور) اناللہ وانا الیہ راجعون۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور حیدرقریشی صاحب اور ان کی فیملی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
کریم رضا مونگیری:(کلکتہ) ثنا کو آپ کی دختر نسبتی نے یہ اندوہناک اطلاع دی کہ آپ کی اہلیہ کا انتقال ہو گیا۔انالِلہ وانا الیہ راجعون۔یہ ہم سب کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے اور آپ کے لیے تو ناقابلِ برداشت۔لیکن کیا کیجئے،اللہ کی مرضی کے سامنے ہم سب بے بس ہیں۔دعا ہے کہ وہ اپنی رحمت کے صدقہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین۔اہلیہ کے بغیر زندگی کیا ہوتی ہے اس کا اندازہ مجھے گزشتہ پندرہ برسوں سے ہو رہا ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو داغِ مفارقت برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور آپ کے بچوں کو صبر عطا فرمائے۔آمین۔
فوزیہ مغل:(فرینکفرٹ،جرمنی) عزیزی لیاقت رضا کی فیس بک وال پر ۲۷ مئی کی اس تعزیتی اطلاع نے دکھی کر دیا کہ حیدر قریشی کی اہلیہ مبارکہ صاحبہ وفات پا گئی ہیں۔دل ابھی تک مبارکہ صاحبہ کو مرحومہ لکھنے کو نہیں مان رہا۔وہ مکمل شخصیت کی مالک بہادر خاتون تھیں،جن کے مزاج میں دھیما پن اور خلوص کی تیز آنچ شامل تھی۔یہ حقیقت ہے کہ حیدر قریشی کے ادبی کاموں میں ان کے اپنے کمال کے ساتھ بہت سارا حصہ مبارکہ صاحبہ کا بھی ہے۔اس کا اعتراف حیدرقریشی نے ’’عمرِ لاحاصل کا حاصل‘‘میں جابجا کیا ہوا ہے۔ اپنے ڈاکٹروں کے مطابق وہ ۹۰ فیصد معذور تھیں لیکن وہ اتنی بہادر تھیں کہ اپنی ول پاور سے خود کو ۱۰۰ پرسنٹ ٹھیک ثابت کیا۔ہماری فرینکفرٹ کے شاپنگ مالزمیں کئی بارملاقات ہوئی۔وہ جس یقین اور اعتماد کے ساتھ اکیلی شاپنگ کر رہی ہوتیں،کوئی مان ہی نہیں سکتا تھا کہ وہ ڈاکٹری ریکارڈ کے مطابق نوے فیصد معذور ہو سکتی ہیں۔وہ عظیم ماں،عظیم تر بیوی اور بہت ہی عظیم ترین ہستی تھیں۔مجھے ان کی مہمان ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا۔بیماریوں کے باوجود وہ جس محبت،خلوص اور شفقت سے پیش آئیں وہ میں کبھی بھی نہیں بھول سکتی۔
مبارکہ بیگم ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں اپنے اصل گھر کو لَوٹی ہیں۔اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور حیدر قریشی اور ان کی فیملی کو صبر عطا فرمائے۔آمین۔
مطیع الرحمن عزیز : (دہلی) انا لِلہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے،اعلیٰ علیین میں جگہ دے۔چچی مبارکہ رحمہ اللہ کے جناب مشفق حیدرقریشی صاحب سے قربت میںکافی احوال ملا کرتے تھے۔لیکن دنوں کے گزرنے کے ساتھکام اور مصروفیات کے اضافہ نے ایک طرح سے بہت کچھ بھلا رکھ دیا۔
آج جب چچی کے انتقال کی یہ خبر سنی تو دل دھک سے رہ گیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اقرباء کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے۔آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔