ڈاکٹر انوار احمد کا کالم’’وعدہ خلافی‘‘
اور بیویوں کے ذکر کا مسئلہ
adabi group <urdu_writers@yahoogroups.com>
Sent: Tuesday, January 29, 2013 10:52 AM
ڈاکٹر انوار احمد کے کالم’’وعدہ خلافی‘‘کی آج کی تحریر کا ذیلی عنوان ہے’’یہ بازی عشق کی بازی ہے‘‘ ،اس کالم کا لنک یہاں پیش کر رہا ہوں۔شہرت بخاری مرحوم اور ان کی اہلیہ فرخندہ بخاری کے حوالے سے یہ ایک سبق آموز کالم ہے۔اس میں ڈاکٹر انوار احمد نے ایک انتباہی جملہ لکھا ہے:
’’ انسان کو آپ بیتی میں رفیقِ حیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے وقت محتاط ہونا چاہئے۔شاید کہ پلنگ خفتہ باشد‘‘
ہر چند دنیا کی طرح زندگی کے حالات بھی کب کیا رُخ اختیار کر لیں،کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ تاہم میرا خیال ہے کہ بیوی کے بارے میں لکھتے وقت نمائشی اورجھوٹ لکھنے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ بندے کا شہرت بخاری مرحوم جیسا حال ہو جاتا ہے۔بے شک پورا سچ نہ لکھیںلیکن جتنا بھی لکھیں سچ لکھیں۔بعد میں زندگی کے کسی موڑ پر شرمندگی نہیں ہو گی۔
میں نے اپنی اہلیہ کا خاکہ’’پسلی کی ٹیڑھ‘‘سال ۱۹۹۰ء کے آس پاس لکھا تھا۔تب ہی یہ خاکہ’’اوراق‘‘ میں شائع ہو گیا تھا۔اس خاکہ کے بعد بھی میں نے اپنی یادوں کے ابواب میں اور متعدد دیگر تحریروں میں اپنی اہلیہ کا ذکرِ فراواں کیا ہے۔سو ادبی زبان میں اہلیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے کرتے رُبع صدی ہونے کوآرہی ہے۔ نہ کبھی غیر ضروری احتیاط کی ہے ،نہ ہی قلم کو غیر محتاط ہونے دیا ہے۔اہلیہ کا جتنا ذکر کرچکا ہوںاس سب کے باوجود خود کو اہلیہ کی محبت کا مقروض سمجھتا ہوں۔یہ تحریر اس لیے پیش کررہا ہوں کہ دوسرے ادیب حضرات اپنی اہلیہ کے ذکر میں بخیل نہ ہو جائیں۔ حیدر قریشی
لنک
ڈاکٹر انوار احمد کا کالم’’وعدہ خلافی‘‘۔۔یہ بازی عشق کی بازی ہے
http://dunya.com.pk/index.php/author/dr.-anwar-ahmad /
2013-01-29/1735/34217038#.UQeWXuSHy6U
اردو رائٹرز ایٹ یاہو گروپس ڈاٹ کام سے تحریر ریلیز کرنے کے بعدایسے متعددادیبوں کو بھی بھیجی گئی جو اس گروپ کے ممبر نہیں تھے۔ڈاکٹر انوار احمد صاحب کو بھی یہ ای میل بھیجی گئی۔اُسی روز ان کی طرف سے اس تحریر کی رسید کے طور پر یہ ای میل موصول ہوئی۔
To
me
Jan 29, 2013
How lucky you are
Regards,
Anwaar
Sent: 29/01/2013, 2:55 pm