بازل جب شاہ ہاؤس پہنچا تو وہاں علمیر کی گاڑی کو دیکھ کرٹھٹکا اور کچھ سوچتے ہوئے شہیر شاہ کو کال ملا دی۔شاہ صاحب نے دوسری بیل پر ہی کال اٹھا لی تھی۔
اسلام و علیکم شاہ صاحب! معزرت کے ساتھ آپکو اس وقت تنگ کر رہا ہوں لیکن کام ضروری ہے۔ دراصل میری چار بجے کی فلائٹ ہے دوبئی کی اور جوپروجیکٹ ہم حنان انڈسٹریز کے ساتھ کر رہے ہیں اسکے میٹنگ ہے جس میں ڈیزائنز بھی اپروؤ کروانے ہیں اور فائل کل میں نے آپکو دی تھی آپکو یاد ہے۔مجھے وہ فائل چاہیئے تھی میں جانتا ہوں کے آپ اس وقت ملک سے باہر جانے کی حالت میں نہیں ہے اس لیئے میں نے صرف اپنی ہی سیٹ بک کروائی تھی۔وہ اپنی بات مکمل کر کے شہیر شاہ کے جواب کا منتظر تھا۔
ہاں ٹھیک کیا آپ نے خان صاحب کے صرف اپنی ہی سیٹ بک کروائی۔ اور وہ فائل میری سٹڈی میں سامنے ہی پڑی ہے ٹیبل پر آپ حویلی جا کے لے لیں۔ اور اگر آپکو زہمت نہ ہو تو آپ عاریہ بیٹی کا روم چیک کر لیجیئے گا پلیز دراصل اس وقت گھر پر کوئی نوکر بھی نہیں ہے جو اسکو دیکھ کے مجھے انفارم کر سکے کے وہ ہوش میں آئے ہے کے نہیں صرف گارڈز ہیں جو گیٹ پر ہیں۔ وہ منت والے انداز میں بولے۔
جی ٹھیک ہے میں دیکھ لوں گا لیکن آپکو ان کو اکیلے نہیں چھوڑنا چاہیئے تھا۔ وہ عاریہ کے کمرے کی طرف بڑھتا ہوا محتاط انداز میں بولا اور علمیر کو دیکھتے ہوئے کال بند کیئے بغیر علمیر کو مارتا رہا اور علمیر کے جانے کے بعد کال کاٹ کر عاریہ کی طرف بڑھا۔
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
بازل کے چیخنے کی آوازیں شہیر شاہ بھی سن چکے تھے اور ساتھ ہی بازل نے کال کاٹ دی تھی رخصتی کا وقت تھا اس لیئے شہیر شاہ وہاں سے جا بھی نہیں سکتے تھے کے بازل سامنے سے آیا اور ان کو علمیر کی حرکت کے بارے میں بتا دیا شہیر شاہ غصے سے کھول گئے اور علمیر کی حرکت کے بارے میں سوچنے لگے کہ فاطمہ بیگم انکی طرف آئی اور رخصتی کا بتانے لگی۔
شاہ جی چلیں ایمان کے سسرال والے رخصتی کا کہہ رہیں ہیں۔ وہ کہتی ہوئی واپس مڑ گئیں
ہاں چلو۔ شہیر شاہ بھی انکے پیچھے چل دیئے اپنی سوچوں کو جھٹکتے ہوئے۔
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
بازل سگرٹ پر سگڑٹ پھونکی جا رہا تھا لیکن اسکا غصہ علمیر کو مارنے کے بعد بھی کم نہیں ہورہا تھا۔ اسکی فلائٹ تھی اور جانا ضروری تھا ورنہ وہ جانا ہرگز نہیں چاہتا تھا۔اسکو آدھے گھنٹے میں
نکلنا تھا اور وہ بلکل اسے ہی بیٹھا تھا دنیا سے بے نیاز۔اسکا پورا کمرا دھوئیں سے بھرا ہوا تھا علی اسکے کمرے میں داخل ہوا تو بے ساختہ ہی کھانسنے لگا۔ بازل کے کمرے کی لائٹ جلائی اور کھڑکیاں کھولنے لگا اور غصے سے گویا ہوا۔
تمہارا دماغ خراب ہوگیا ہے جو اتنا زہر خود میں پھوک رہے ہو۔اٹھواں اور فریش ہو تمہیں آدھے گھنٹے میں نکلنا ہے۔
وہ اسکے ہاتھ سے سگرٹ لے کے عیش ٹرے میں بجھاتا ہوا بولا۔ بازل بغیر کوئی جواب دیئے باتھروم کی طرف بڑھ گیا۔ پورے دس منٹ بعد بازل باہر تھا اور علی سے گویا ہوا۔
علی میری بات دھیان سے سنو۔ تم نے یہاں پر رہ کر عاریہ پر پوری نظر رکھنی ہے اور علمیر پر بھی کیونکہ وہ عاریہ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور تم جانتے ہو کہ علمیر کس کردار کا ہے اور میں نہیں چاہتا کے کوئی بھی عاریہ کو غلط نظر سے دیکھے اسکو سزا دینے کا، اس سے نفرت کرنے کا اور اس کے قری ہونے کا حق صرف مجھے ہے۔
وہ قریب کہتے کہتے ایک دم رکا تھا وہ یہ کیا کہہ رہا تھا۔ قریب وہ بھی عاریہ کے؟ مگر کیوں اس اے تو مجھے نفرت ہے لیکن دل اس بات کی نفی کر رہا تھا محبت کا بیچ اُگ چکا تھا بازل کے دل میں لیکن دیکھنا یہ ہے کے محبت جیتے گی یا انتقام۔ بازل اپنی سوچوں کو جھٹکتا باہر کی جانب جارہا تھا کہ علی کی بات سن کر اسکے قدم وہی جم گئے۔
بازل تم عاریہ کے قرب کی بات کر رہے ہو؟ تم یہ بھول رہے ہو وہ ہمارے دشمن کی بیٹی ہے۔ بازل ہمارے انتقام کو مت بھول جانا۔ تم پیچھے ہٹ سکتے ہو لیکن میں نہیں مجھے ہر قیمت پر اپنا انتقام چاہیئے۔
علی کہتا ہوا وہاں سے نکل کر گاڑی سٹارٹ کرنے لگا۔
بازل سست قدموں سے چلتا ہوا گاڑی میں بیٹھ گیا اور ائیرپورٹ تک علی نے کوئی بات نہیں کی تھی اور نا ہی بازل نے۔ بازل علی سے گلے ملتے ہوئے گویا ہوا۔
نا میں انتقام کو بھولا ہوں نا ہی یہ کے مجھے عاریہ کی قربت چاہیئے لیکن یہ سچ ہے کے عاریہ میری بیوی اور میری عزت بھی ہے جب تک وہ میری نکاح میں ہے اور اس پر علمیر جیسے شخص کی گندی نظر پڑے میں برداشت نہیں کروں گا اور تم یہ یاد رکھو کے عاریہ سے نکاح میں نے انتقام کیلئے کیا تھا۔ اپنا بہت خیال رکھنا۔ وہ علی سے الگ ہوا ہی تھا کے علی بولا۔
بازل تم بھی اپنا اور حنان کا خیال رکھنا۔ وہ میرا چھوٹا بھائی بہت اکیلا ہے۔ اس نے بچپن سے ہی محرومیاں دیکھی ہیں لیکن اب اسکی زندگی میں خوشیاں آنی چاہیئے۔ اس کو بتا دینا کے میں علی عاظم عبداللہ حنان شہیر شاہ سے بہت محبت کرتا ہوں اور مجھے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے حنان میرا سوتیلا بھائی ہے وہ بھی مجھے اتنا ہی عزیز ہے جتنا میرے لیئے تم ہو۔ علی بہت محبت سے کہہ رہا تھا۔ بازل اسکی طرف مسکراہٹ اچھالتا ہوا چلا گیا ایک مہینہ کے لیئے عاریہ سے دور۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
عاریہ بلکل اپنے کمرے کی ہو کر رہ گئی تھی یہ ایک مہینہ اسنے روتے دھوتے گزار دیا تھا پوری پوری رات سجدہ میں رو کر گزارتی اللہ سے شکوہ نہیں کرتی تھی لیکن روتی رہتی۔ آج عاریہ کو صبح سے ہی اپنی طبیت سست لگ رہی تھی۔ وہ دوپھر کے کھانے کیلیئے آئی ہی تھی کے اسے متلی محسوس ہوئی اور وہ اپنے کمرے میں چلی گئی. دوپہر سے شام ہوگئی لیکن عاریہ کی طبیت نہ سمنبھلی ابھی وہ واشروم سے نکلی ہی تھی کے فاطمہ بیگم کمرے میں داخل ہوئیں عاریہ نے اپنے پیٹ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ فاطمہ بیگم عاریہ کو غور سے دیکھتے ہوئے گویا ہوئیں۔
عاریہ کیا ہوا آپکو۔ طبیت ٹھیک ہے آپکی؟ وہ پریشانی سے گویا ہوئی۔
مما پتا نہیں لیکن طبیت بہت ڈل فیل ہو رہی ہے صبح سے وہمٹنگ بھی ہو رہی ہے اور پیٹ میں درد بھی۔ عاریہ سسکتے ہوئے گویا ہوئی۔
چلو ڈاکٹر کے پاس میں آپکے بابا کو بتادوں پھر چلتے ہیں۔ فاطمہ بیگم شہیر شاہ کو بتا کر عاریہ کو ڈاکٹر کے پاس لے گئیں۔
مبارک ہو۔ آپکی بیٹی ماں بننے والی ہے۔ اور یہ خبر نہیں وہ بم تھا جو فاطمہ بیگم کے سر پر پھٹا تھا اور عاریہ تو سکتے کی کیفیت میں آگئی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کے اپنے رب کی نعمت پر خوش ہو یا آنے والے طوفان پر آنسوں بہائے۔
چلو عاریہ۔ گھر چلتے ہیں۔ فاطمہ بیگم عاریہ کو لے کر گھر چلی گئیں راستہ میں ان دونوں میں کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
جب وہ گھر پونچی تو شہیر شاہ انہیں کے ہی منتظر تھے۔ وہ فاطمہ بیگم کو دیکھتے ہوئے بے چینی سے گویا ہوئے۔
فاطمہ کیا کہا ہے ڈاکڑ نے؟ فاطمہ بیگم انہیں دیکھتے ہوئے سانس خارج کرتے ہوئے گویا ہوئیں۔
شاہ جی میری بات تحمل سے سنیئے گا۔ وہ دراصل عاریہ وہ عاریہ نہیں آپ نانا بننے والے ہیں۔ فاطمہ بیگم اپنی بات مکمل کر چکی تھیں اور شہیر شاہ انہیں اسے دیکھ رہے تھے جیسے انہوں نے کچھ غلط کہہ دیا ہو۔
یہ یہ آپ کیا کہہ رہی ہیں؟ آپ ہوش میں تو ہیں؟ کیا جواب دیں گے ہم دنیا والوں کو؟ یہ پتا نہیں کس کا گندہ خون ہے اسکو جلد از جلد ختم کریں فاطمہ ورنہ میں عاریہ کو ختم کر دوں گا۔ وہ چیختے ہوئی کہہ رہے تھے۔ اور فاطمہ بیگم بے بسی سے اپنے شوہر کو دیکھ رہی تھیں۔
•••••••••••••••••••••••••••••••••