اللہ کو جان لیا
جس نے بھی اپنے
من کو پہچان لیا
اب سمجھ میں آیا ہے
علم کے نقطے کو
جہلا نے بڑھایا ہے
دنیا میں خراب ہوا
محبوب اور محب
میں عشق حجاب ہوا
پھر جو اسے سمجھائے
دے کے مثال کوئی
خود شرک میں پڑ جائے
(توحید کا بھید)
وہ شخص ہی جاہل ہے
جو توحیدِ خدا
کے بارے میں سائل ہے
الحاد اسے سمجھو
دعویٰ، سمجھنے کا
توحیدِ مکمل کو
بے حد کے حدو د نہیں
ہستیِ باری کا
ہم جیسا وجود نہیں
وہ اکفر کافر ہے
جو کوئی حیدر
توحید کا منکر ہے