اِک مصطفی کانام ہے نامِ خُدا کے بعد
اور جس قدر بھی نام ہیں سب مصطفی کے بعد
وہ صدرِ آخری تھے رسالت کی بزم کے
کوئی نہ صدر بن سکا صدر العلٰی
تم ہی بتائو ، خُلقِ عظیم اور کون ہے
خیر البشر ہوا کوئی خیر الوارٰی کے بعد
شق القمر کا معجزہ کیا پھر بھی ہوسکا
پلٹا ہے آفتاب رسولِ خُدا کے بعد
سب انبیاء میں اوّل تخلیق تھے حضور
لیکن حضور آئے تو سب انبیاء کے بعد
ذِکرِ حبیب ہو جہاں وجہ نشاطِ دل
زیب زباں ہو کیا وہاں صل علیٰ کے بعد
لوح وقلم کا ایک ہی نقشِ اوّلین
ہر ابتدا سے پہلے ہے ،ہر انتہا کے بعد
الفقرو فخرِی جن کے لئے وجہ ناز ہو
کیا اُن کے پاس رہتا ہے جودو سخا کے بعد
فیض جبین شوق ہے اور اُن کا نقش پا
کی اور چاہئے مجھے اس نقش پاکے بعد