لطفِ مُزمل و مُد ثر و طہٰ دیکھو
شانِ والا میں خدا کہتا ہے کیا کیا دیکھو
دونوں عالم میں ملا کس کو یہ رتبہ دیکھو
کون اک آن میں یو ں عرش پہ پہنچا ٗ دیکھو
حُسن یوسف دمِ عیسیٰ ید ِ بیضا کیا ہیں ؟
ذات ِ اقد س ہی کے سر تو ہیں ٗ سر اپا دیکھو
اس کے ٹکڑوں پہ شہنشا ہوں کو پتلے دیکھا
ساری دنیا کا ہے داتا مِرا داتا دیکھو
حق مٹانے سے مٹا ہے ٗ نہ مٹے گا ہر گز
جا بجا کہتا ہے قرآن ہمارا ٗ دیکھو
آرزو ہے کہ مدینے میں ہو دفن میرا
کیسے بر آئے مِرے دل کی تمنا دیکھو
ہر طرف جلوے ہی جلوے ہیں مدینے میں عیاں
دل کی آنکھو سے ذرا یاں کا تماشا دیکھو
سجد ے کرتا ہوں جاتا ہے مدینے کو سُرور
اوج پر آج ہے قسمت کا ستا رہ دیکھو