رِضا خدا کی حقیقت میں ہے رِضائے رسول ﷺ
نشانِ منزلِ و حدت ہے نقشِ پائے رسول ﷺ
تمام خلق جھکے پیشِ خالقِ اکبر!
نہیں ہے اس کے سوا کوئی مدعائے رسول ﷺ
نما ز توڑ کے واجب ہے حاضر ی دینا
نماز میں بھی کسی کو اگر بُلائے رسول ﷺ
یہ صاف صاف اشارہ ہے ٗ ٗ من رّآنی کا
لِقائے خالقِ کونین ہے لِقا ئے رسول ﷺ
میں اس کو تاجِ شہنشاہی جہاں سمجھوں
جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نقشِ پائے رسول ﷺ
بہت ہی سخت شفاعت کا مرحلہ ہو گا
نہ کام آئے گا کوئی وہاں سوائے رسول ﷺ
خدا کا شکر ہے اسعد کہ باوجودِ گناہ
مِری نجات کی ضامن ہوئی وِلائے رسول ﷺ