مِری جاں ، میرادل ، ہر میرا مو ُ ئے تن محمد ﷺ کا
محمد ﷺ کا ہوں میں ، ہے میرا تن من دھن محمد ﷺ کا
ادائے خاص تھی حق نے دیا ــ،، خُلقِ عظیم ،، اس کو
بہ الفاظِ دگر اعجا ز تھا رشن محمد ُ ﷺ کا
اسے تم تھام لو ، بچنا ہے گر محشر کی گرمی سے
وہا ں سایہ فلن ہو گا یہی دامن محمد ﷺ کا
سنا ہے کمسنی میں بھی کسی کو دُکھ نہ دیتے تھے
سر اپا الفت و اخلاص تھا بچپن محمد ﷺ کا
یہ نکتہ گنبدِ خَضرا کی تابانی نے سمجھا یا
بلا شک صبط انوار ہے مد فن محمد ﷺ کا
سکونِ قلب ملتا ہے یہاں ہر آنے والے کو
مثالِ جنت الفردوس ہے مسکن محمد ﷺ کا
غلامانِ محمد ﷺ حشر میں کس شان سے آئے
خدا کا نام لب پر ہاتھ میں دامن محمد ﷺ کا
مِر ی آنکھو ں میں کعبہ ہے ، مِرے دل میں مدینہ ہے
جو یہ مسکن خدا کا ہے تو وہ مسکن محمد ﷺ کا
اُنہی کا آستاں رب تک رسائی کا وسیلہ ہے
خدا کا تجھ کو بننا ہے تو پہلے بن محمد ﷺ کا