شعور فن جو دیا ہے تو یہ کمال بھی دے
کہ نعت لکھو ں تو لفظو ں کو خد وخال بھی دے
جو ان کی ذات سے وابستگی مسلم ہے
تو ان کی شان کے شایا کو ئی خیال بھی دے
کوئی خریدنا چاہے تو اے مِرے معبود
مِرے ضمیر کو انکار کی مجال بھی دے
اگر گدائی مدینے کی ہے مقدر میں
تو میرے ہاتھ میں اک کاسہ ء سوال بھی دے
جو لمحے یاد ِ رسالت ماب ﷺ میں گز ریں
انہیں پھر عہد ِ رسالت کے ماہ و سال بھی دے
ابھی یہ گو شہء مد حت ہے تشنہء اظہا ر
جو ان کی عظمتیں سمجھے ، وہی مثال بھی دے
غمِ فراقِ محمد ﷺ عطا کِیا ہے تو پھر
نشا طِ جاں کے لئے مثر دہ ء وصال بھی دے
دیا گیا ہے جو قصری کو منصبِ مد حت
تو اے خدا اُسے اسلوب عرضِ حال بھی دے