نعت سے کیا سرور پاتا ہوں
زندگی کا شعور پاتا ہوں
دل کوہوتی ہے اک تسلی سی
جب بھی ذکرِ حضور پاتا ہوں
نعت پڑھتا ہوں ، جب میںآقا کی
لطفِ رب غفور پاتا ہوں
جب بھی خیرات، مانگوںآقا سے
فیضِ آقا ضرور پاتاہوں
رحمتِ دوجہان کے درپر
ختم کرو غرور پاتا ہوں
جب بھی صلِ علیٰ پکارتاہوں
غم کا دریا عبور پاتاہوں
آنکھ جب بھی میں بند کرتاہوں
دل میں اُن کا ظہور پاتاہوں
نعت کہتاہوں اُس گھڑی عادل
عشق کا جب وفورپاتا ہوں