محمد باعثِ کون ومکاں ہیں،
محمد وجہ تخلیق جہاں ہیں
محمد تاجدارِ مُرسلاں ہیں،
محمد نور چشم عاشقاں ہیں
محمد چارہ بے چارگاہ ہیں،
محمد ہی قرار قلب وجاں ہیں
محمد ہی ظہیر عاصیاں ،
محمد ہی ہمارے پاسباں ہیں
محمد نیّرِ تابانِ ایمان ،
محمد سرور روحانیاں ہیں
محمددستگیرِ دوجہاں ہیں،
محمد وجہ تسکینِ دراں ہیں
محمد مقتدائے انبیاء ہیں ،
محمدنازنین قُد سیاں ہیں
تصرف میں انکے لوح وکرسی ،
محمد مالکِ خُلد وحناں ہیں
محمد رونقِ فکرِ مسلماں،
محمد زینتِ نطق وبیاں ہیں
محمد آلِ احمد پر کرم بار
ہے شکر حق تعالیٰ ہر زماں ہیں