ہاشمی عربی نبی مکرم ﷺ
شافع محشر خُلق مجسّم ﷺ
باعث رونق فصل بہاراں ﷺ
آپ کے لب کا ایک تبسم
دشمن کا بھی دل پھگلا دے ﷺ
کیسا ہے اندازِ تکلم
کیوں نہ بدلتی قوم کی حالت
آپ کے جیسا جب ہو مُعلّم ﷺ
شان نرالی سب نبیوں سے
ہادی اکمل، شاہ معظّم ﷺ
ہوگئی ختم نبوت اُن پر
یہ بھی ہے اک اَمر مسلّم ﷺ
میری خالی جھولی بھردو
آپ سے بڑھ کر کون ہے منتقم ﷺ
چوموں گا روضے کی جالی
میرا ہے یہ عزمِ مصم ﷺ
آپ کا بندہ ہوکر آقا
محشر کا اظہار کو کیا غم ﷺ