میرے آقا میرے سلطان رسول عربی، میری
جاں ،میرا ہیں ایمان رسول عربی
حق تعالیٰ نے رفعنالک ذکرک کہہ کر،
کر دیا مرتبہ ذی شان رسول عربی
آپ نے خاک نشینوں کو کیا سِدرہ شناس،
آپ اللہ کی برہان رسول عربی
بے سہاروں کے سہارا ہیں رسول اکرم،
عفو ورحمت کا گلستان رسول عربی
آپ کادر بی خطاکاروں کی ہے جائے اماں،
آپ بخشش کا ہیں سامان رسول عربی
آئو سرکارِ دوعالم کی غلامی کرلیں،
کیونکہ خالق کاہیں احسان رسول عربی
بس یہ کافی ہے تشخص کہ مجھے لوگ کہیں،
آپ کا ادنیٰ ثنا خوان رسول عربی
جسم اطہر کی صباحت کے تصّدق للہ،
ہو مرے دَدر کادرمان رسولِ عربی
نعت گوئی کا ہے انمول حوالہ تائب
معتبر ہوگیا دیوان رسولِ عربی