خُدا سے نعت کی لیں گے جزا مدینے میں
جو خود حضور کریں گے عطا مدینے میں
درِحضور سے دُوری سہَی نہیں جاتی
میں کچھ دنوں میں گیا بس گیا مدینے میں
میں جتنی دیر رہا نعت کیلئے مصروف
میں اتنی دیر مسلسل رہا مدینے میں
تمام عُمر کی خواہش ہے ایک پل کی نہیں
میں جشنِ عید کروں گا بیا مدینے میں
عجیب وقتِ دُعا ہے عجیب کیفِ دُعا
ہوں جس طرح مرے دستِ دُعا مدینے میں
کس جگہ بھی مجھے اب سکوں نہیں ملتا
کسی طرح مجھے لے چل سکوں نہیں ملتا
چلو کہ ساقی کوثر نے یاد فرمایا
کریں حضور کی جاکر ثناء مدینے میں