لوگ کہتے ہیں عصمت مدینے چلیں
ہم میں کیا وصف ہیں ؟ کس قرینے چلیں
جامِ طیبہ کا مثردہ ؟ ہمیں ؟ خواب ہے
اپنا ایسا نصیبہ جو پینے چلیں!
سَر کے بَل جائیں گے ہم خُدا کی قسم
کہہ دیا خواب میں جو نبی نے چلیں
ڈھال دیں اشک میں آئو ہر مُدعا
بات کرنے چلیں ، ہونٹ سِینے چلیں
مُوتُو قَبلَ،، کی وادی میں اُتریں کبھی
حسنِ اعجاز بس ، پھر سے جینے چلیں
اُن کے جذبات ، کیف و سُرور آفریں
سُوئے طیبہ وہ جن کے سفینے چلیں
صرف حج کاہی عصمت نہیں ، ہاں تمہیں
ہیں مُبارک سبھی ، حسن مہینے چلیں