بڑا خوش بخت ہوں مجھ کو ملا سرکار کا دامن
مری آنکھوں میں رہتا ہے سدا سرکار کا دامن
کوئی مانے نہ مانے ، اپنا تو ایمان پختہ ہے
کہ دیتا ہے گناہوں کو مِٹا سرکار کادامن
خطائیں مجھ کو لے کر جارہی تھیں جانب دوذخ
بچانے آگیا رحمت بھرا سرکار کا دامن
بنا کر رَحمتہُ للعالمین بھیجا گیا اُس کو
کہ دُشمن کو بھی دیتا ہے دُعا سرکار کا دامن
وہ خوش قسمت ہے لے کر دوجہاں کی نعمت عُظمیٰ
ہوا جس کو بھی دُنیا میں عطا سرکار کادامن
گریباں چاک ہو میرا پھروں طیبہ کی گلیوں میں
اگر مجھ کو بھی دکھلا دے خُدا ، سرکار کادامن
بھڑک سکتی نہیں سہزاد آتش کی ہر گز
نہ دے جب تک محبت کی ہوا سرکار کا دامن