سلام اُن پر کہ جو شاہِ رسولاں بن کے آئے ہیں
سلام اُن پر کہ جو نبیوں کے سلطاں بن کے آئے ہیں
سلام اُن پر کہ جو دُنیا میں ذیشاں بن کے آئے ہیں
سلام اُن پر کہ جو رحمت کا ساماں بن کے آئے ہیں
سلام اُن پر کہ جو محبوب یزداں بن کے آئے ہیں
جنہیں حق نے عطاکی شانِ مولائی سلام اُن پر
جنہیں بعد از خُدا حاصل ہے یکتائی سلام اُن پر
جنہیں زیبا ہے نازِ جلوہ فرمائی سلام اُن پر
جنہیں معراج میں اُمت کی یاد آئی سلام اُن پر
سلام اُن پر جو اُمت کے نگہباں بن کے آئے ہیں
جو مظلوموں کے حامی بھی ہیں رہبر بھی سلام اُن پر
جو بے کس اور غریبوں کے ہیں یاور بھی سلام اُن پر
جو سائل کو بنائے ہیں تو نگر بھی سلام اُن پر
جو پیارے ہیںخُدا کے اور پیغبر بھی، سلام اُن پر
سلا اُن پر کہ جو آیات قرآن بن کے آئے ہیں