محمدسے ہوا پورا خُدا کا کام دُنیا میں
محمد ہے خُدا کاآخری پیغام دُنیا میں
خُدا کے آخری پیغام میں جو مم مفرد ہے
بصیرت کا اشارہ ہے کہ یہ میم محمد ہے
احد ، احمد، واحد و محمود وحامد میں
حروفِ مشترک ،،ح،،د،، ہیں تحقیقِ ناقد میں
یہ بے حد تو نہیں لیکن حد اُن کی بے حدی تک ہے
حکومت عالمِ ظاہر سے ملکِ سرمدی تک ہے
بڑی حد تک تجانس کرلیا پیدا، شریک ایسے
کہیں حرفوں پہ نقطہ بھی ٹھہرا لاشریک ایسے
وہ نور النّور جو آئینہ انوار سرمد ہے
حدودِ فہم انسانی میں نام اس کا محمد ہے
جہانِ روح پر الہامِ مطلق ہے پیام اُس کا
زبان روح میں کچھ اور ہوجاتا ہے نام اُس کا
وہ بے اہمال اَسرارِ حقیقت کھولنے والا
خُدا کیلفظ ، انسانی زباں میں بولنے والا
صحائف کردیئے منسوخ، اُمیّ اور یتیم ایسا
خُدا جس کی زباں سے خُدا ہوا گویا ، کلیم ایسا
جو خود آئینہ ہے ، خود اپنے آئینے کا جوہر بھی
خُدا کا آخری پیغام بھی اورپیغبر بھی