کب مرے نطق میں طاقت کہ کرے تیری ثناء
کیسے ممکن ہے کہ ہو حق تیری مدحت کا ادا
تیری مداحی کی خواہش بھی ہے اور جانتا ہوں
لفظ بے صوت مرے خام ہے آہنگ نوا
تیرے عرفان میں مائل ہے میری بے بصری
مرتبہ تیرا مری فکر و نظر سے بالا
کہکشاں ماند تیری خاکِ کفِ پا کے حضورؐ
نیرّ و مہر تری ضو سے کریں کسبِ ضیاء
فقیر ایسا کہ میسر نہ تھی یک نانِ جویں
عظمتیں اتنی کہ مسجود ملائک ٹھہرا
عبد ایسا تھا کہ معبود بھی توصیف کرے
’’نسبتے نیست بہ ذاتِ تو بنی آدم را‘‘
تیری گفتار کے صدقے مرا سرمایۂ فن
مصلحت کوش نہ تھا لہجۂ ابلاغ تیرا
```