شاعری کسے پسند نہیں ہوتی؟میں اچھا شعر سنتاہوں اور لکھ لیتا ہوں۔میری ڈائری میں سیکڑوں اشعار درج ہیں۔میرے پسندیدہ اشعار تو بہت سے ہیں ان میں چند میں پڑھنے والوں کے لیے لکھ رہا ہوں۔
قتلِ حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
(مولانا محمد علی جوہر)
ہوتا تو نہیں ایسے مگر ہم نے کیا ہے
اک یادِ مسلسل پر لگاتار گزارا
(حسن ظہیر راجا)
اب دکھائی نہیں دیتا کہ کہاں رکھا تھا
لوٹ آنے کے لیے ایک نشاں رکھا تھا
(آصف اسحاق)
نیند سے دشمنی ہے آنکھوں کو
پھر یہ خوابوں کے سلسلے کیوں ہیں
(ارشد احمد)
شمعِ اسلام جس سے فروزاں ہوئی
وہ لہو مصطفیٰ کے گھرانے کا ہے
(فرہاد احمد فگار)
اس زمانے نے تو بس مار ہی ڈالا ہوتا
مصطفیﷺ نے نہ اگر ہم کو سنبھالا ہوتا
(ایاز عباسی)
حُسن اور اتنی فراوانی کے ساتھ
دیکھتا رہتا ہوں حیرانی کے ساتھ
(اعجاز نعمانی)
ہوں کہ جب تک ہے کسی نے معتبر رکھا ہو
ا ورنہ وہ ہے باندھ کر رختِ سفر رکھا ہوا
(احمد حسین مجاہد)
اے قہقہے بکھیرنے والے تو خوش بھی ہے
ہنسنے کی بات چھوڑ کہ ہنستا تو میں بھی ہوں
(تیمور حسن تیمور)
عمرِ دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
(سیماب اکبر آبادی)
پہلے آنکھوں میں ترا عکس اتارا میں نے
اور پھر ان آنکھوں کو شیشے میں سجا کے رکھا
(فرہاد احمد فگار)
دشمنوں کے لیے بچا ہی نہیں
دوستوں ہی میں بٹ گیا ہوں میں
(سید معراج جامی)
زندگی کے حسین تجربوں میں
عشق بھی ایک تجرِبہ رہا ہے
(فرہاد احمد فگار)
روز ہوتا ہے تعارف کسی سچائی سے
روز اک شخص مرے دل سے اتر جاتا ہے
(عائشہ شفق)
٭٭٭