’’بساط‘‘ کالج کی سطح کے بہترین رسائل میں سے ایک ہے۔ ایک تو رسالے کا نام بڑا پرکشش ، معنی خیز اور جامعیت کا حامل ہے اور دوسری اہم بات مواد کی ترتیب ہے۔ ہم دمِ دیرینہ فرہاد احمد فگارؔ صاحب اس کے مدیر ہیں جو محنتی، حساس اور محتاط طبعیت کے مالک ہیں۔ بساط ان کی شخصیت کا بہتر عکاس ثابت ہوا ہے۔ مضامین کے انتخاب و ترتیب اور کمپوزنگ میں خاصی محنت اور احتیاط سے کام لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ املا اور زبان کی درستی پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جہاں تک موضوعات یا مواد کی بات ہے تو یہ مختصر سا رسالہ اختصار و جامعیت کا بہترین نمونہ ثابت ہوا ہے ۔ یہ تحقیقی و تنقیدی، تخلیقی اور دیگر ادبی تحریروں کے علاوہ مذہبی، ثقافتی، تاریخی، سائنسی ، اقتصادی، جغرافیائی، اصلاحی اورحکمت و دانش پر مبنی تحریروں کا بہترین مجموعہ ہے۔
٭٭٭