کیوں کارگر ہو مجھ پہ یہ خوف فنا جو ہے
میرا رسولؐ ہی میرا مشکل کُشا جو ہے
میں در بہ در اس لیے ہوا نہیں کبھی
کہ دل درِ رسولؐ سے جڑا ہوا جو ہے
میں پُر امید اس لیے رہا ہوں یا نبیؐ!
لغزش کے ساتھ ساتھ تیرا آسرا جو ہے
دونوں جہاں کی نعمتیں میرا نصیب ہیں
دونوں جہاں کا پاسباں مصطفیٰؐ جو ہے
دل یوں ہے مطمئن کہ مزملؔ حسین ہوں
بعد از نبی کفیل شاہِ کربلا جو ہے