گورنمنٹ کالج ،میرپورہ کا مجلہ’’بِساط‘‘میرے ہاتھوں میں ہے۔ اس مجلے کی اشاعت اور اس کی تمام تر ترتیب و تزئین اردو کے نوجوان لیکچرار جناب فرہاد احمد فگارؔ نے کی ہے جواس مجلے کے مدیرِ اعلا بھی ہیں۔ اس ادبی میگزین میں جہاں کئی علمی و ادبی تحاریر پڑھنے کو میسر آئیں وہاں املا و تلفظ کی عموعی اغلاط پر جناب فرہاد احمد فگارؔ کا تفصیلی اور انتہائی معلوماتی مضمون بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ جناب احمد عطاء اللہ کی غزل گوئی :تبصرہ از ڈاکٹر محمد صغیر خان ،حمد عطا اللہ ایک رومانوی شاعر از پروفیسر اعجاز نعمانی، کشمیر کا جری سپوت از عبدالبصیر تاج وَر، کوہ ادب کا فرہاد از رانا سجاد ،مختصر تاریخ انٹر کالج میرپورہ از قلم بشارت خان کیانی اس کے علاوہ کالج ہذا کے طلبہ و طالبات کی کئی خوب صورت معلوماتی تحاریر پڑھنے کو ملیں۔حصہ غزلیات میں جناب احمد عطا ؔاللہ, حسن ؔظہیر راجا،آصفؔ اسحاق،ڈاکٹر ماجد محمود ماجدؔ,جاوید سحرؔ،واحد اؔعجاز میر،ڈاکٹر سیدہ آمنہؔ بہار, مسعود ساگرؔ,عثمانؔ لیاقت,احمد وقارؔ میر,جاوید الحسن جاویدؔ,شوزیب کاشرؔ،خاورؔ نذیر مغل,فرہاد احمد فگارؔ اور ناچیز کی غزل شامل ہے ۔کالج کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد رفیق کے انٹرویو سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا آپ ایک ہمہ جہت شخصیت ہیں شکریہ فرہاد احمد فگارؔ کہ آپ جیسی علمی و ادبی شخصیت انٹر کالج میرپورہ کو ملی ۔
٭٭٭