۱-قراقرم کے معنی کیا ہیں؟
کالا پتھر۔
۲۔''قاتل پہاڑ ''کس پہاڑ کو کہتے ہیں؟
نانگا پربت۔
۳-سیاچن کے معنی کیا ہیں؟
کالا گلاب۔
۴-مسلم کانفرنس کے پہلے صدر کون تھے؟
شیخ عبداللہ۔
۵-دریائے اباسین کس دریا کا مقامی نام ہے؟
دریائے سندھ کا۔
۶-اباسین کا مطلب کیا ہے؟
دریاوں کا باپ۔
۷-''ہمالیہ ''کے معنی کیا ہیں؟
برف کا گھر۔
۸-کشمیر کی سب سے قدیم نسل کون سی ہے؟
ناگ نسل۔
۹-شاردا یونی ورسٹی کس حکم ران نے تعمیر کروائی؟
بدھ مت کے حکم ران راجا کنشک نے۔
۱۰-راج ترنگنی کے مصنف کا نام کیا ہے؟
پنڈت کلہن۔
۱۱-راج ترنگنی کس زبان میں لکھی گئی؟
سنسکرت میں۔
۱۲-سید علی ہمدانی پہلی بار کب کشمیر تشریف لائے؟
۱۳۶۹ء میں۔
۱۳-نندہ رشی کس کا لقب تھا؟
شیخ نور ا لدین ولی کا۔
۱۴-للہ عارفہ کب پیدا ہوئی؟
۱۳۳۵ء میں۔
۱۵۔ریاست جموں وکشمیر کا سب سے زیادہ عرصہ رہنے والا مسلمان حکم ران کون ہے؟
سلطان زین العابدین بڈشاہ۔
۱۶۔مہاراجا ہری سنگھ کب تک مقبوضہ کشمیر کا حکم ران رہا؟
۱۹۴۹ء تک۔
۱۷۔سیاچن تنازعہ کب شروع ہوا؟
۱۹۸۴ء میں۔
۱۸۔دیوسائی کا میدان کس پہاڑی سلسلے میں واقع ہے؟
کوہ قراقرم میں۔
۱۹۔کون سا درہ وادی نیلم اور گلگت بلتستان کو ملاتا ہے؟
درہ شونٹھر،کیل۔
۲۰۔ریاست جموں و کشمیر کا سب سے اونچا درہ کون سا ہے؟
درہ قراقرم
۲۱۔قادیانیوں کو آزاد کشمیر اسمبلی نے کب غیر مسلم قرار دیا؟
۱۹۷۴ء میں۔
۲۲۔آزاد کشمیر کی سب سے بڑی نہر کون سی ہے؟
نہر اپر جہلم۔
۲۳۔آزاد کشمیر کا آبادی کے لحاظ سے بڑا ڈویژن کون سا ہے؟
میرپور ڈویژن۔
۲۴۔آزاد کشمیر کا رقبے کے لحاظ سے بڑا ڈویژن کون سا ہے؟
مظفرآباد ڈویژن۔
۲۵۔کشمیر میں عدم ادائی مالیہ کی تحریک کا آغاز کب ہوا؟
۱۹۳۱ء میں۔
۲۶۔کشن گنگا ڈیم کس دریا پر بنایا گیا ہے؟
دریائے نیلم پر۔
۲۷۔علامہ اقبال آل کشمیر کمیٹی کے سربراہ کب بنے؟
۱۹۳۳ء میں۔
۲۸۔آزاد کشمیر ریڈیو مظفرآباد کا آغاز کب ہوا؟
۱۹۶۰ء میں۔
۲۹۔آزاد کشمیر ٹیلی وژن کا آغاز کب ہوا؟
۵فروری۲۰۰۴ء کو۔
۳۰۔’’آزاد کشمیر میں اردو شاعری ‘‘ کس کی تصنیف ہے؟
ڈاکٹر افتخار ؔمغل مرحوم کی ۔