٭ دنیا میں آپ کی جو چیز سب سے زیادہ قیمتی ہے وہ ہے آپ کاوقت اس لیے اپنے اس قیمتی وقت کو فضول کاموں میں ضائع نہ کریں۔
٭ اپنے گھر میںکتابیں ضرور رکھیںکیوں کہ جس گھر میں کتابیں نہیںہوتیں وہ اس جسم کی مانند ہے جس میں روح نہیں ہوتی۔
٭آپ راستے میں پھول بکھیرتے جائیں کانٹے خود بہ خود دب جائیں گے۔
٭ اپنے والدین اور َاساتذہ کا احترام کروکیوں کہ ان کی وجہ سے آپ اس دنیا میں آئے اور انھی کی بدولت آپ اس دنیا میںرہنے کے لائق بنے۔
٭ خوش رہنے کا ایک اچھا اصول یہ بھی ہے کہ جہاں لگے کہ آپ کی جگہ نہیں ہے وہاں سے خاموشی سے خود کو الگ کر لو۔
٭اللہ تعالیٰ کے قریب وہی انسان ہے جو متقی اور پرہیز گار ہے۔
٭ بڑا بننے کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے محنت کے بغیر کوئی کام یاب نہیں ہو سکتا۔
٭ ذہن اللہ تعالیٰ نے استعمال کرنے کے لیے دیا ہے اس لیے بولیں، لکھیں اور سوچیں۔
٭ جو قوم نظم و ضبط کا خیال نہیں رکھتی وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔
٭ کام یاب بندہ کبھی ہار نہیں مانتا اور کبھی بہانے نہیں کرتا۔
٭٭٭