٭ علامہ اقبال ؒ ۹نومبر ۱۸۷۷ ء کو سیال کوٹ میں پیدا ہوئے۔
٭علامہ اقبال ؒ کے پردادا کا نام شیخ جمال الدین تھا۔
٭ علامہ اقبالؒ کے داد کا نام شیخ محمد رفیق تھا۔
٭ علامہ اقبالؒ کے والد کا نام شیخ نور محمد عرف میاں جی تھا۔
٭ علامہ اقبالؒ کے والد شیخ نور محمد کی شادی سمبڑیال کے کشمیری خاندان میں ہوئی۔
٭ علامہ اقبالؒ کی والدہ کا نام امام بی بی تھا۔ آپ امام صاحب قبرستان سیال کوٹ میں دفن ہیں۔
٭ علامہ اقبال کے والد پڑھے لکھے نہیں تھے۔ پہلے وہ وزیر علی بلگرامی کے ہاںکپڑے سینے کا کام کرت تھے۔ بعد میں ملازمت چھوڑ کر برقعوں کی ٹوپیاں سینے کا کاروبار شروع کیا۔
٭ علامہ اقبالؒ نے تین شادیاں کیں۔
٭ علامہ اقبالؒ کی دوسری بیوی کا نام مختار بیگم تھا۔ ان کا تعلق لدھیانہ سے تھا۔
٭ علامہ اقبالؒ کی پہلی بیوی کا نام کریم بی بی تھا ان کے۲ بچے پیدا ہوئے۔ بیٹے کا نام آفتاب اقبال اور بیٹی کا نام معراج بیگم تھا۔ علامہ اقبالؒ اور ان کی پہلی بیوی کریم بی بی کا ساتھ تقریباً۲۰ سال تک رہا پھرعلاحدگی ہوگئی۔
٭ علامہ اقبالؒ کی تیسری بیوی کانام سردار بیگم تھا۔ ان سے بھی دو بچے پیدا ہوئے ۔ بیٹے کا نام جاوید اقبال اور بیٹی کا نام منیرہ اقبال تھا۔
٭ علامہ اقبالؒ کے فیملی ڈاکٹر کا نام ڈاکٹر جمعیت سنگھ تھا۔
٭’’جاوید منزل ‘‘اقبال کا مکان اور زمین پہلے سردار بیگم کے نام تھی لیکن علامہ اقبالؒ کے کہنے پر انھوںنے مکان و زمین جاوید کے نام کر دی۔ جاوید منزل کی جاوید کے نام منتقلی کے بعدعلامہ اقبالؒ کرایہ دار کی حیثیت سے جاوید کو کرایہ ادا کرتے تھے۔
٭ علامہ اقبالؒ کے ۲بھائی اور ۴ بہنیں تھیں۔ بڑے بھائی کا نام شیخ عطا محمد تھا۔ جب کہ چار بہنوں کے نام فاطمہ بی بی، طالع بی بی ، کریم بی بی، زینب بی بی تھے۔
٭ علامہ اقبالؒ کی دائیں آنکھ۲ سال کی عمر میں ضائع ہوگئی تھی۔
٭٭٭