آزاد کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا وہ حصہ ہے جو اس وقت پاکستان کے زیر انتظام ہے۔ اس کا باقاعدہ نام ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے جس پر پاکستان اور بھارت کے مابین تنازع ہے۔ یہ علاقہ۳۰۰۱۳ مربع کلومیٹر (۱۳۵۵مربع میل) پر پھیلا ہے۔ آزاد کشمیر کا دار الحکومت مظفرآباد ہے اور ریاست آزاد جموں و کشمیر کی آبادی اندازاً۴۰ لاکھ ہے۔ یہاں پہاڑی،ہندکو،گوجری،پنجابی پشتو اور کشمیری زبان بولی جاتی ہیں۔ آزاد کشمیر کی شرح تعلیم۶۵ فی صد ہے۔آزادکشمیر اپنی قدرتی خوب صورتی اور د ل کش مناظر کی وجہ سے جانا جاتا ہے ۔ سیر و تفریح کی غرض سے لوگ بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کا رُخ کرتے ہیں۔ انھی خوب صورت مناظر کی وجہ سے مغل شہنشاہ ظہیر الدین بابر نے کہا تھا کہ کشمیر زمین پر جنت ہے۔ آزاد کشمیر کے ۳ ڈویژن، ۱۰ اضلاع،۳۲ تحصیلیں اور۱۸۲ یونین کونسلیں ہیں۔ آزاد کشمیر کیتین ڈویژن میں میرپور ڈویژن،پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن شامل ہیں۔دس اضلاع میں ضلع باغ، ضلع بھمبر، ضلع پونچھ، ضلع سدھنوتی، ضلع کوٹلی، ضلع مظفر آباد، ضلع میر پور، ضلع نیلم، ضلع حویلی اور ضلع ہٹیاں شامل ہیں۔
٭٭٭