ستمبر ۱۹۶۵ء کی جنگ میں پاک بھارت نقصانات کا ایک معروضی جائزہ درج ہے۔پاکستان نے بھارت کا۱۶۱۷ مربع میل رقبہ فتح کیا ۔ بھارت نے پاکستان کے ۴۴۷ مربع میل رقبے پر قابض ہونے میں کام یابی حاصل کی۔ پاکستان نے بھارت کے۷ہزار فوجی مارے جب کہ پاکستان کے ۸۳۰ فوجیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاکستان کے ۳۵ ٹینک تباہ ہوئے جب کہ بھارت کے۵۱۶ ٹینک تباہ ہوئے۔ پاکستان کے ۱۰طیارے تباہ ہوئے بھارت کے ۱۱۵ طیارے تباہ ہوئے۔ آخر کار اقوام متحدہ کی کوششوں سے ۲۳ستمبر بہ روز جمعرات بہ وقت تین بجے صبح پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔
٭٭٭