٭ غصہ تھوڑی دیر اور غرور ہمیشہ کی دیوانگی ہے۔
٭ خوشی کی حالت میں کسی سے وعدہ نہ کرو اور غصے کی حالت میں کبھی کسی کو خط نہ لکھو۔
٭ بڑے آدمی سے نیکی کرنا ایسا ہے جیسے کہ نیک آدمی سے بڑائی کر دی جائے۔
٭ کسی کا دل مت دکھاؤ کیوں کہ دُکھی دل کی فریاد آسمانوں کا جگر چیر دیتی ہے۔
٭ اچھی صورت کے مقابلے میں اچھی سیرت کا رتبہ بلند ہو تا ہے۔
٭٭٭