میری بہت سے سہیلیاں ہیں لیکن نائلہ اقبال میری سب سے اچھی سہیلی ہے۔ وہ صبح سویرے اٹھتی ہے۔نماز فجر ادا کرتی ہے۔ نماز سے فارغ ہو کر وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہے۔ اس سے فارغ ہو کر وہ تھوڑی دیر چہل قدمی کے لیے اپنے گھر کے پاس میدان میں چلی جاتی ہے۔ وہاں سے واپس آتی ہے تو ناشتا تیار ہوتا ہے پھر وہ ناشتا کرتی ہے۔ اس سے فارغ ہوکروہ کالج کے لیے تیار ہوتی ہے۔ساڑھے سات بجے وہ گھر سے نکل آتی ہے اور آٹھ بجے میرے گھر آجاتی ہے۔ پھر ہم دونوں ساتھ میں کالج جاتی ہیںوہ میری ہم جماعت ہے۔ نائلہ ایک ذہین طالبہ ہے وہ کلاس میں نشست پر بیٹھتی ہے ہمیشہ جماعت میں اول آتی ہے۔ ہم دونوں اگٹھی پڑھتی اور کھیلتی ہیں۔ وہ بہت محنتی ہے۔ استاد اس کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ اس کا پسندیدہ مضمون اردو ہے۔ وہ ہمیشہ اس میں پورے نمبر حاصل کرتی ہے۔ وہ ہمیشہ دل لگا کر سبق یاد کرتی ہے وہ سچ بولتی ہے اور دوسروں کو بھی سچ بولنے کی تلقین کرتی ہے۔ اس کی عادتیں بہت اچھی ہیں۔ وہ کبھی کسی کے ساتھ لڑائی نہیںکرتی۔ وہ ہمیشہ یہی کہتی ہے کہ سب مل جل کر رہے اتفاق سے۔وہ تین بجے کالج سے واپس آتی ہے اورساڑھے تین بجے پھر گھر پہنچ جاتی ہے۔ وہ اپنی وردی تبدیل کر کے منہ ہاتھ دھو کر کھانا کھاتی ہے۔ اس کے بعد نماز عصر کا وقت ہو جاتا ہے۔ وہ نماز کی تیاری کرتی ہے۔نماز سے فارغ ہو کر وہ قرآن پاک کی تلاوت کرتی ہے۔ اس سے فارغ ہو کر وہ اپنا سبق تیار کرتی ہے۔ ساڑھے چار بجے پھر وہ تھوڑا سا آرام کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ اپنی امی کے ساتھ کام میں مدد کرتی ہے۔ وہ اپنے ماں باپ کی تابع فرمان ہے۔ وہ ان کی بہت عزت کرتی ہے وہ ان کا ہر حکم مانتی ہے۔ وہ بھی اس کے سامنے غلط بات نہیں کرتی۔ جس سے ان کی دل آزاری ہو۔ اس کے ماں باپ بھی اس سے بہت محنت کرتے ہیں۔ پانچ بجے نماز مغرب کا وقت ہو جاتا ہے۔ وہ نماز ادا کرتی ہے۔ نماز کے بعد تھوڑی دیر اپنے ماں باپ کے پاس بیٹھ کر باتیں کرتی ہے۔ اس کے بعد کھانا تیار ہو جاتا ہے۔ وہ پھر بیٹھ کر کھاتے ہیں۔ کھانے کے بعد پھر تھوڑی گپ شپ لگاتے ہیں۔دس بجے وہ اپنے کمرے میں چلی جاتی ہے۔ اس کے بعد دوبارہ اپنا سبق یادکرتی ہے۔گیارہ بجے تک سبق یادکرتی ہے۔ اس سے فارغ ہو کر وہ نماز عشا ادا کرتی ہے۔ نماز سے فارغ ہو کر وہ تھوڑی دیر اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کو سبق یاد کرواتی ہے۔ وہ اپنے بہن بھائیوں کو ہمیشہ اچھی باتیں بتاتی ہے۔ ہمیشہ سچ بولنے کی تلقین کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ سوجاتے ہیں تاکہ صبح جلد اٹھ سکے۔ مجھے اس پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہمیشہ خوش رکھے اور اس کو ہمیشہ بلند مقام عطاء فرمائیں (آمین)
٭٭٭