آزاد کشمیر کا ضلع نیلم جہاں قدرتی حسن میں اپنا ثانی نہیں رکھتا وہیں اس کی ذرخیز مٹی بھی بے مثال ہے۔نیلم مختلف قسم کے پھلوں کے حوالے سے دنیا میں اپنی پہچان رکھتا ہے جن میں خوبانی، ناشپاتی، اخروٹ، گراچھے، سیب ، املوک وغیرہ اہم ہیں۔لیکن نیلم میں وسیع پیمانے پر جو پھل پیدا ہوتا ہے وہ اخروٹ ہے۔
اخروٹ نیلم کا سب سے اہم پھل ہے اور نہایت ہی لذیذ اور ذائقہ دار ہے۔ لوگ اسے بڑی خوشی سے کھاتے ہیں۔ دوسرے علاقوں کی نسبت نیلم میں اخروٹ زیادہ پایا جاتا ہے۔ نیلم کے اخروٹ کا مقابلہ اس وقت چین والے کررہے ہیں۔ لیکن دیکھنے میں وہ خوب صورت ہے۔ لیکن اُس کا ذائقہ کچھ بھی نہیں ہے۔ جب کہ ہمارے نیلم کے اخروٹ قدرت کی طرف سے لذیذ اور خوب صورت ہیںجس کی وجہ سے نیلم کا اخروٹ زیادہ فروخت ہوتا ہے۔ لوگ اس سے گری بھی نکال کر فروخت کرتے ہیں۔ لوگ اس کو تحفے کے طور پر اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو دیتے ہیں۔ اس سے اپنی ضروریات زندگی کو بھی پورا کرتے ہیں۔ اخروٹ ایک نفع بخش چیز ہے۔ لوگ اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ چین والے مختلف ادویات ڈال کر تیار کرتے ہیں۔ لیکن ہمارا اخروٹ قدرتی ہے اور اس کی پیداوار کے لیے کسی طرح کی کھاد یا ادویات کا استعمال نہیں کیا جاتا۔