وقت کی قدر کرنی چاہئے۔ وقت کی قدر بہت ضروری ہے جو وقت کو ضائع کرتا ہے وقت اُسے ضائع کر دیتا ہے جو وقت کی قدر نہیں کرتاوقت اُسے ٹشو کی طرح استعمال کے بعد پھینک دیتا ہے۔ وقت کبھی کسی کا انتظار نہیں کرتا ہے۔ وقت کی قدر کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا ہے۔ جو لوگ اپنی منزل کو حاصل کرنے کے لیے کوشش کا دامن ہاتھ سے نہیںچھوڑتے۔ ایک وقت آتا ہے ۔ اندھیرے چھٹ جاتے ہیں اور وہ کام ہو جاتا ہے۔
وقت کی مثال بہتے ہوئے دریا کی طرح ہے جس میں ایک مرتبہ جو لہر پیدا ہوتی ہے وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتی۔ دنیا ترقی یافتہ ہو جانے کے باوجود ابھی تک کوئی ایسا آلہ یا ٹیکنالوجی ایجاد نہیں ہو سکی جو وقت کو گزرنے سے روک سکے یا گزرنے ہوئے وقت کو دوبارہ واپس لا سکے۔ جو مسلسل اور ان تھک کوشش کریں اور ترقی کی راہ میں آنے والے مصائب کو خندہ پیشانی سے برداشت کرے وہی قومیں عروج پاتی ہیں۔ جو وقت کی قدر کرتی ہیں ۔ ہمارے پاس جو وقت ہے وہ عروج کا وقت ہے۔ اس وقت ہمارے اندر صلاحیت ہے۔ دنیا کے اندر جتنے بھی لوگ بڑے بنے ہیںوہ اس وقت میں بنے ہیں۔ اس کے بعد ہم کچھ نہیںکرسکیں گے تب ہمیں گائیڈ کرنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ جب ہم کرنا چاہئیں گے ۔ لہٰذا ہمیں ا س وقت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آنے والے وقتوں میں ہم ہی حکم ران ہوں گے۔ہم نے ہی اس دنیا میں حکومت کرنی ہے اور ہم نے ہی اسی نظام کو چلانا ہے۔جو لوگ وقت کی قدر کرتے ہیںوہ زندگی میں کبھی پچھتاوے کا سامنا نہیں کرتے وقت ان کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ ہر وقت ہمیں اپنے آپ کو دینا ہے یہ وقت ہمارا ہے۔ دنیا کی ہر چیز مل سکتی ہے لیکن وقت نہیں ملتا ہے۔ انسان جب جوانی میں ہوتا ہے اُسے کچھ پتا نہیںچلتا کہ میں کیا کررہا ہوں کیا نہیںلیکن بعد میں وہ پچھتاتا ہے۔ کاش اس وقت محنت کی ہوتی آج کسی مقام پر ہوتا۔ پھر وقت کبھی ہاتھ نہیں آتا، گزرا ہوا وقت واپس نہیں آسکتا۔ پرندے جو ہیں وہ بھی وقت کی قدر کرتے ہیں۔انسان تو اشرف المخلوقات ہے وہ وقت کی پابندی نہ کرے تو اس سے بڑا نادان کون ہوگا؟بہ سدرشن فاکر:
وقت کا یہ پرندہ رُکا ہے کہاں
میں تھا پاگل جو اس کو بلاتا رہا
٭٭٭